Daily Roshni News

بیوی کو خوش رکھنے کا طریقہ

بیوی کو خوش رکھنے کا طریقہ

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ) ہر شوہر جو خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنا چاہتا ہےاس پر عمل کرنے کی کوشش کرے۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ اپنے گھر میں سکون سے رہیں، تو صرف ایک ہی طریقہ ہے، کہ آپ اپنی بیوی کو خوش رکھنے کی کوشش کریں، اور یقین جانیے کہ جب آپ اس کی خوشی کا خیال رکھیں گے، تو وہ بھی آپ کو خوش کرنے کی کوشش کرے گی۔

دن کے درمیان میں جب بھی موقع ملے، اپنی بیوی کو فون کرکے صرف اتنا کہیے “بس تمہیں یاد کر رہا تھا، اور یہ بتانے کے لیے فون کیا کہ تم یاد آ رہی ہو۔” اور پھر فون بند کر دیں، بغیر کسی فرمائش یا یہ پوچھنے کے کہ آج کیا پکایا ہے۔

جب آپ دونوں کھانا کھا رہے ہوں تو کوشش کریں کہ ایک نوالہ اس کے منہ میں ڈالیں، اور محبت بھری نظر سے اسے دیکھتے رہیں۔

اگر آپ کی بیوی گھریلو خاتون ہے، تو اسے ایک جیب خرچ دیں جو گھر کے خرچ سے الگ ہو، تاکہ وہ اپنی چھوٹی موٹی خواہشات پوری کر سکے۔

اگر آپ کی بیوی کام کرتی ہے، تو کوشش کریں کہ اسے گھر کے خرچ میں شامل نہ کریں، اس کی کمائی صرف اس کی اپنی ہو، اور کبھی نہ پوچھیں کہ اس نے پیسے کہاں خرچ کیے۔

جب کبھی آپ کے درمیان کوئی مسئلہ یا جھگڑا ہو، تو کبھی بھی اسے گھر چھوڑنے کی اجازت نہ دیں، اگر جانا ضروری ہو تو خود گھر سے چلے جائیں، اور اسے یہ احساس دلائیں کہ یہ گھر اس کا ہے، اور وہ یہاں محفوظ ہے۔

کبھی بھی کسی دوسری عورت کی تعریف نہ کریں، چاہے اس کا حسن ہو، اخلاق ہو، 

علم ہو، یا دینداری ہو، آپ کی بیوی کو یہ احساس ہونا چاہیے کہ وہ آپ کی نظر میں دنیا کی سب سے بہترین عورت ہے۔

اس کی ہر وقت تنقید کرنے سے بچیں، اور اس کی رائے کی قدر کریں، اس کی پسند ناپسند کا احترام کریں، اور جتنا ہو سکے اس کی حوصلہ افزائی کریں۔

آخر میں، اگر آپ کی بیوی کو یہ محسوس ہو کہ وہ آپ کی نظر میں سب سے خوبصورت عورت ہے، کہ آپ اس کا سہارا ہیں، اس کا محافظ ہیں، اور اس کا ساتھ دینے والے ہیں، تو یقین مانیں وہ آپ کو دنیا کا سب سے عظیم انسان سمجھے گی، اور آپ کے دل میں اپنی جگہ بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔!

Loading