Daily Roshni News

بے حسی سے نکلیے….تحریر۔۔۔عیشا صائمہ

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ بے حسی سے نکلیے ۔۔۔تحریر ۔۔۔عیشاصائمہ)فلسطین جو انبیاء کی سرزمین ہے وہ مقدس زمین جس نے یہودیوں کو پناہ دینے کی غلطی کی اور اس کا خمیازہ بھگت رہی ہے قرآن پاک میں فرما دیا گیا “مفہوم” یہود و نصاریٰ کبھی تمہارے دوست نہیں ہو سکتے ” وہ متحد ہیں لیکن مسلمان دوسرے بھائیوں کی تکلیف کو دیکھ رہے ہیں لیکن عملی طور پر خاموش ہیں پسپائی کی اصل وجہ ہی یہ ہی ہے کہ ہم نے رب کے پیغام کو بھلا کر مغرب کی تقلید شروع کی اور اس کے غلام بنے بیٹھے ہیں اور وہ ہمارے ہی

 مسلمان بھائیوں کو قتل کر رہا ہے فلسطین کی سرزمین

کو اسرائیل نے بارود و ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے نہتے مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کر دی ہے اس جنگ میں بزرگوں، خواتین سے لے کر بچے تک اسرائیل کی بربریت کا نشانہ بن رہے ہیں –

گھر، مسجد سب تباہ کرنے کے بعد اب اسرائیل نے ہسپتالوں کو بھی تباہ کرنا شروع کر دیا ہے جس کی جتنی شدید مذمت کی جائے کم ہے کسی بھی جنگ میں یہ اجازت نہیں ہوتی کہ ہسپتال پر حملہ کیا جائے اپنے دفاع کے لئے بھی ہسپتال پر حملہ کرنا انتہائی غیر اخلاقی فعل ہے لیکن اسرائیل اپنی تمام حدیں پار کر رہا ہے اور کوئی اسے پوچھنے والا نہیں انسانیت اور ان کے حقوق کی علمبردار تنظیمیں اسرائیل کے

اس ظلم و ستم پہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہیں وہاں فلسطینیوں کو پانی اور خوراک سے بھی محروم کر دیا گیا ہے – ہم مسلمان تباہ ہی اس لئے ہو رہے ہیں کہ ہم نے جہاد کو چھوڑ دیا ہے

حکومت وقت خاموش تماشائی بننے کی بجائے عملی اقدامات کرنے ہونگے ہمارے پاس ایسے میزائل موجود ہیں جو اسرائیل کو اس وحشیانہ تشدد سے باز رکھنے میں کام آسکتے ہیں –

انسانیت پر ظلم کی انتہا ہے جس پہ خاموش رہنا بھی کسی جرم سے کم نہیں – بے حسی سے نکلیے فلسطین پر جو ظلم ہو رہا ہے وہ عام بات نہیں بلکہ انسانوں کا درندگی کے ساتھ قتل عام ہے جس کو روکنا بے حد ضروری ہے اسرائیل کی بربریت اس حد تک بڑھ گئ ہے کہ وہ کسی بچے، بوڑھے جوان کو نہیں دیکھ رہا سر عام مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے جس پہ دل خون کے آنسو رو رہا ہے اس کے لئے  56 اسلامی ممالک اگر متحد ہو جائیں تو اسرائیل اس بربریت سے رک سکتا ہے اب وقت ہے سب مسلم ممالک کو متحد ہو کر اسرائیل کو اس گھناونے عمل سے روکنا ہو گا جس میں معصوم لوگوں کی جانیں جا رہی ہیں –

اس کے علاوہ اسرائیل کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کرنا ہو گا اس میں اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کر کے بھی ہم ان کے حوصلوں کو پست کر سکتے ہیں – جو جہاں ہے اپنے مال، اپنی جان، اپنا وقت، دے کر فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کر سکتا ہے – تاکہ ہر میدان میں اسرائیل کو  شکست سے دوچار ہونا پڑے –

Loading