تحریک انصاف مائنس ہوگئی تو یہ لوگ بھی نہیں رہیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی کی وارننگاگر یہی صورتحال برقرار رہی تو حالات ایک ماہ میں بے قابو ہوجائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے وارننگ دیتے ہوئے کہاحکومت پی ٹی آئی پر پابندی لگانا چاہتی ہے تحریک انصاف مائنس ہوگئی تو یہ لوگ بھی نہیں رہیں گے،اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو حالات ایک ماہ میں بےقابو ہوجائیں گے،آؤٹ آف دی وے کچھ گزارشات کی ہیں جو ابھی نہیں بتاسکتا، اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی روش ترک کرنا ہوگی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرکی پارلیمنٹ ہاؤس کےباہرصحافیوں سےگفتگو میں کہا 70 فیصد عوام بانی کے ساتھ ہے،عوام کو طیش نہ دلوائیں،عدالتی احکامات کےمطابق ملاقات ہونی چاہیے، اتفاق ہوا تھاکہ ملاقات میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی،سسٹم اتناخراب ہو گیاہےکہ ایک ملاقات کیلئےاتنا کچھ کرنا پڑرہاہے،جبر اور زورسےکچھ حاصل نہیں ہے،آپ چاہتےہیں بانی عوام سےدورہوتویہ ممکن نہیں،بشریٰ بی بی کی بھی ملاقات بندہےانکی طرف سےتوکوئی ٹویٹس نہیں آرہے۔
انہوں نےمزیدکہامینڈیٹ چوری کےبعد بھی ہم اسمبلی میں بیٹھے،ہم نےسوچا اسمبلی میں عوام کی اور ہماری مشکل حل ہوگی،جمہوریت وہ ہوتی ہےجس میں ہرکسی کا بھرپورحصہ ہو،اسپیکرکا کردار قابل تعریف رہا ہےمگرمزیداچھےاقدامات کی ضرورت ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نےکہا دوسری طرف سےآپ کو آواز آئی تو ملک کا نقصان ہوگا،آج ہم اجلاس میں جانا چاہتے تھے،اس طرح یہ نہیں چل سکتا،اس سب سےکوئی تیسری قوت فائدہ نہیں اٹھائےگی۔
اسدقیصر نےکہاہم آئین اور قانون میں رہ کرجدوجہد آگے بڑھا رہے ہیں،دوسری جانب تحریک تحفظ آئین پاکستان نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کےحوالے سے بیانات پر سخت تشویش کا اظہار کیا، اس پر سخت مزاحمت کا عندیہ دیتے ہوئے 20 اور 21 دسمبرکواسلام آبادمیں قومی مشاورتی کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔
![]()
