Daily Roshni News

تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ  کے ایگزیکٹو اور دیگر قائدین کا اجلاس منہاج سنٹر ڈبلن میں منعقد ہوا

تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ  کے ایگزیکٹو اور دیگر قائدین

 کا ایک اہم اجلاس منہاج سنٹر ڈبلن میں منعقد ہوا جس کی صدارت

 تحریک منہاج القرآن برطانیہ کے صدر سید علی عباس شاہ بخاری نے کی ۔

ڈبلن آئرلینڈ ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔وسیم بٹ ) تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیر اہتمام منہاج سنٹر ڈبلن میں آئرلینڈ کے ایگزیکٹو اور پاکستانی کمیونٹی کے دیگر قائدین کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس کا آغاز ڈاکٹر محمد گلزار نے تلاوت قران پاک اور نعت رسول مقبولؐ سے کیا اس اجلاس کی صدارت برطانیہ سے تشریف لائے ہوئے تحریک منہاج القرآن برطانیہ کے صدر سید علی عباس شاہ بخاری نے کی تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے صدر وسیم بٹ نے تمام شرکائے اجلاس کا تعارف اور اجلاس کے

 اغراض و مقاصد بیان کیے سید علی عباس شاہ بخاری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے 25 فروری 2024 کو آئرلینڈ کے لیے ہونے والے دورے کو حتمی شکل دی اور دنیا بھر میں تحریک منہاج القرآن کے ہونے والے تحریکی و تنظیمی کام پر خصوصی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن دور حاضر کی ایک ایسی دینی و انقلابی تحریک ہے جس کے دعوتی و تبلیغی۔اخلاقی اور روحانی ۔فکری و اجتہادی اور تحریکی و تنظیمی کام نے نہ صرف اہل ایمان کے نظریات ۔ اصلاح احوال امت اور غلبہ دین حق کی بحالی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے منہاج القرآن اس وقت پوری دنیا کے اندر اسلام کا جو حقیقی پیغام ہے محبت کا پیار کا امن کا اور حضور نبی اکرمﷺ کی تعلیمات کا جس انداز میں منہاج القرآن کا پیغام پہنچایا جا رہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی اور بالخصوص منہاج القرآن کی جو خصوصیت اور امتیاز ہے وہ ہماری لیڈرشپ ہے دور حاضر میں ہماری لیڈرشپ جیسی کوئی نہیں تحریک منہاج القرآن کو اللہ تعالی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے جذبہ عشق رسول کہ ثمر کے طور پر ایک عظیم اور منفرد اعزاز سے نوازا ہے شیخ الاسلام اس صدی کے مجدد ہیں ہم تحریک منہاج القرآن کو رسول نما تحریک اور اس کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو اس دور میں امت کی رسول نما قیادت سمجھنے میں حق بجانب ہیں انہوں نے عوام و خواص کو کمال حکمت و بصیرت کے ساتھ پوری کامیابی سے رسول اکرمﷺ کی ذات بابرکات سے اور آپ کی سنت و سیرت کی طرف متوجہ کیا ہے ۔

تمام ایگزیکٹو اور دیگر شرکائے اجلاس کی باہمی رائے اور سید علی عباس شاہ بخاری کی ہدایات سے تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کی تنظیم نو کا انتخاب بھی کیا گیا جس میں صدر وسیم بٹ ۔سینیئر نائب صدر رضوان احمد طور۔ نائب صدر ڈاکٹر عبدالقدیر ۔امیر تحریک علامہ محمد عدیل ۔جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد گلزار ۔جوائنٹ سیکرٹری محمد محی الدین ۔ انفارمیشن سیکرٹری شیخ محمد یوسف ۔فناس سیکرٹری حافظ محمد سعید ۔ ڈپٹی فنانس سیکرٹری محمد عرفان ۔ مدثر بھٹی سیکرٹری انتظامات ۔ یوتھ کوارڈینیٹر جبران شبیر ۔ڈپٹی یوتھ کوارڈینیٹر عباس محمود ۔سوشل میڈیا سیکرٹری احمد فیاض کا انتخاب کیا گیا اس اجلاس میں آئرلینڈ کے معروف قانون دان سو لسٹر چوہدری عمران خورشید ۔سید توصیف شاہ ۔عبدالقیوم اور دیگر شامل تھے آخر میں تمام عالم اسلام پاکستان اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔

Loading