Daily Roshni News

تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے سینئر  نائب صدر رضوان احمد طور کی والدہ ماجدہ پاکستان میں انتقال فرما گئیں

تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے سینئر  نائب صدر رضوان احمد طور کی والدہ ماجدہ پاکستان میں انتقال فرما گئیں ۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔

آئرلینڈ (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔وسیم بٹ )تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ  کے سینئر نائب صدر رضوان احمد طور کی والدہ ماجدہ پاکستان میں انتقال فرما گئیں ( انا للہ وانا الیہ راجعون) مرحومہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں لیکن کل رات وہ اس دار فانی سے رخصت فرما کر مالک حقیقی سے جا ملی جس پر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے ایگزیکٹو ممبران ۔نیشنل ایڈوائزری کمیٹی ۔منہاج القرآن کے رفقاء و اراکین وابستگان کے علاوہ دیگر سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیمات کے قائدین و کارکنان اور پاکستانی کمیونٹی کے خواتین و حضرات نے رضوان احمد طور کی والدہ ماجدہ کی رحلت پر گہرے دکھ اور دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقینا رضوان احمد طور اور ان کی فیملی کے لیے یہ ایک بہت بڑا صدمہ ہے ۔اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی مرحومہ کی بخشش و مغفرت فرمائے عالم برزخ کی تمام منزلیں آسان کرے قبر حشر میں حضور نبی اکرم ﷺ کی شفاعت نصیب ہو اور آپﷺ لوائے حمد کے نیچے اعلیٰ علیین کی سنگت و صحبت عطا فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے ہم  دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں  اللہ رب العزت انہیں صبر جمیل اور شکر جزیل کی نعمت سے بہرہ ور فرمائے ۔آمین

Loading