Daily Roshni News

تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیر اہتمام منہاج سینٹر ڈبلن میں محفل میلاد النبیؐ کا انعقاد کیا گیا ۔

تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیر اہتمام منہاج سینٹر ڈبلن میں محفل میلاد النبیؐ کا انعقاد کیا گیا ۔

آئرلینڈ (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔ وسیم بٹ ) تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیر اہتمام منہاج اسلامک سینٹر ڈبلن میں میلاد النبیؐ کی ایک عظیم الشان اور پر نور محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے عشاقان مصطفیؐ نے کثیر تعداد میں شرکت کی محفل کا آغاز حافظ تنویر حسین اور محمد ایان نے تلاوت قرآن پاک سے کیا ثنا خوان مصطفیؐ جن میں نوید بٹ ۔عبداللہ طارق ۔خرم نوید ۔برہان احمد ۔رضوان احمد طور ۔حمزہ آصف اور کاظمی برادران نے اپنی خوبصورت آوازوں میں دف کے ساتھ حضور نبی اکرمؐ کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کر کے محفل میں  ایک سماء باندھ دیا جس سے حاضرین محفل پر ایک سحر کی کیفیت طاری ہو گئی اور وہ دیوانہ وار اللہ اکبر اور یا رسول اللہ کی صدائیں بلند کرتے رہے ۔جبکہ نقابت کے فرائض تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری محی الدین نے ادا کیے ۔

اس کے علاوہ پاکستان سے تشریف لائے ہوئے پی ایچ ڈی ریسرچر سکالر ۔شاعر اور کئی کتابوں کے مصنف رانا خالد محمود قیصر نے خصوصی طور پر شرکت کی اور اپنا خوبصورت کلام بھی پیش کیا جسے حاضرین محفل نے بہت سراہا ۔

تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کےامیر  نوجوان سکالر علامہ محمد عدیل نے میلاد النبیؐ  منانے کی شرعی حیثیت کے موضوع پر قرآن و سنت کی روشنی میں خصوصی خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ سیرت طیبہ کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور جذبہ محبت رسولؐ کے فروغ کے لیے محفل میلاد کلیدی کردار ادا کرتی ہے اسی لیے جشن میلاد النبیؐ کا ایک اہم مقصد محبت و رسولؐ کا حصول و فروغ اور آپؐ کی ذات گرامی سے مسلمانوں کے تعلق کا احیاء ہے اور یہ احیاء منشاء شریعت ہے اللہ رب العزت کی نعمتوں اور رحمتوں کی ساری کائنات میں حضور نبی اکرمؐ  کی ذات مقدسہ آپ کی ولادت باسعادت اور عالم انسانیت میں آپ کی بعثت سیدہ  سے بڑھ کر کوئی نعمت تخلیق نہیں کی گئی یہ نعمت عظمیٰ ہے اس پر خوشی ملنا اللہ رب العزت کی بارگاہ میں بہت مقبول و عزیز اور ایک عظیم اجر و ثواب ہے جس کے لیے خود رب کریم نے قران پاک میں خود خوشیاں منانے کا حکم دیا ہے ( فرما دیجئے یہ سب کچھ ) اللہ کے فضل اور اس کی رحمت کے باعث ہے (جو بعثت محمدیؐ  کے ذریعے تم پر ہوا ہے) پس مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اس پر خوشیاں منائے یہ خوشیاں منانا اس سے کہیں بہتر ہے جس سے وہ جمع کرتے ہیں ۔ (سورہ یونس ایت 58 )۔

آخر میں حاضرین محفل نے کھڑے ہو کر حضور نبی اکرمؐ کی بارگاہ اقدس میں درود و سلام کا روزانہ پیش کیا عالم اسلام وطن عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت و تندرستی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔ عمر خان اور رضوان احمد طور کی طرف سے حاضرین محفل کی تواضع ضیافت میلاد سے کی گئی ۔

Loading