Daily Roshni News

تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر سید علی عباس شاہ بخاری کا ڈبلن ائرپورٹ پرپرتپاک استقبال ۔

(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل)

 ڈبلن آئرلینڈ (وسیم بٹ) تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر سید علی عباس شاہ بخاری کا ڈبلن ائر پورٹ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا استقبالیہ وفد میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے صدر وسیم بٹ ۔ منہاج القرآن آئرلینڈ کے انفارمیشن سیکرٹری  شیخ محمد یوسف۔ جوائنٹ فنانس سیکرٹری محمد عرفان اور محمد مزمل عرفان شامل تھے محمد  مزمل عرفان نے معزز مہمان سید علی عباس  شاہ بخاری کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا وسیم بٹ نے  استقبالیہ وفد کا تعارف کروایا ۔سید علی عباس شاہ بخاری  اپنے اس دو روزہ دورے کے دوران ماہانہ حلقہ گوشہ درود کی محفل   میں خصوصی خطاب فرمائیں گے اس کے علاوہ وہ تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے مختلف تحریکی و تنظیمی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے بعد ازاں وہ دیگر سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیمات کے قائدین سے خصوصی ملاقاتیں  بھی کریں گے ۔ وسیم بٹ نے ان تمام پروگرامز کی تفصیلات اور بالخصوص 25 فروری 2024 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے آئرلینڈ کے لیے ہونے والے دورے کی چند  تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مزید  ہدایات بھی فرمائیں ۔

Loading