Daily Roshni News

تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ڈبلن ائرپورٹ پہنچنے پر پرتپاک استقبال ۔

تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ڈبلن ائرپورٹ پہنچنے پر پرتپاک استقبال ۔

ڈبلن آئرلینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔وسیم بٹ ) تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ڈبلن ائرپورٹ  پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا آپ کے ہمراہ شیخ الاسلام کے پوتےشیخ حماد مصطفیٰ المدنی قادری  بھی تھے استقبالیہ وفد میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے ایگزیکٹو ممبران کے علاوہ آئرلینڈ کی اہم شخصیات بھی موجود تھی بچوں میں  مزمل عرفان ۔ اروش طور۔ مریم طور اور مائرہ طور  نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے  وسیم بٹ نے  استقبالیہ وفد کا تعارف کروایا اور آپ کے اس چار روزہ دورے اور بالخصوص 25 فروری کو ہونے والی کانفرنس کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا ۔جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چند ہدایات بھی فرمائی  شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری  25 فروری بروز اتوار ڈبلن کراؤن پلازہ ہوٹل ڈبلن  میں ایک عظیم الشان کانفرنس سے خصوصی خطاب  کریں گے جس میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے رفقاء و اراکین وابستگان کے علاوہ آئرلینڈ کی مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیمات کہ قائدین و کارکنان اور اہم شخصیات خصوصی شرکت کریں گی اس کے علاوہ پاکستانی اور دیگر کمیونٹیز کے خواتین و حضرات اور بچوں کو بھی بھرپور شرکت کی دعوت ہے اس کانفرنس میں  شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خصوصی خطاب سے آئرلینڈ میں بسنے والے تمام والدین اور بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے مشل راہ ثابت ہوگی ۔

Loading