تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری 25 فروری کو ڈبلن آئرلینڈ کا خصوصی دورہ کریں گے ۔
ڈبلن آئرلینڈ (ڈیلی روشنی نیوز انترنیشنل ۔۔۔وسیم بٹ ) تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ اور عالم اسلام کے عظیم رہنما شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری 25 فروری کو ڈبلن آئرلینڈ کا اپنا پہلا چار روزہ تحریکی و تنظیمی دورہ کریں گے تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے سنیئر نائب صدر رضوان احمد طور نے ہمارے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اپنے اس چار روزہ دورے کے دوران تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے رفقاء و اراکین وابستگان ۔آئرش پارلیمنٹیرینز ۔سینٹرز۔کے علاوہ آئرلینڈ کی مختلف سیاسی ۔ سماجی اور مذہبی تنظیمات کے قائدین سے خصوصی ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ 25 فروری بروز اتوار دو بجے دوپہر ڈبلن کراؤن پلازہ ہوٹل Blanchardtown میں ایک عظیم الشان کانفرنس سے خصوصی خطاب بھی کریں گے آئرلینڈ میں بسنے والی تمام مسلم کمیونٹی کے علاوہ دیگر کمیونٹیز کہ خواتین و حضرات اور بچوں کو بھی بھرپور شرکت کی دعوت ہے انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بالخصوص اس دیار غیر میں بسنے والے والدین اور ان کے یہاں پروان چڑھنے والی نسلوں کی تعلیم و تربیت کے لیے یہ کانفرنس ایک مشعل راہ ثابت ہوگی