Daily Roshni News

تخلیق کا راز۔۔۔ تحریر۔۔۔حضور قلندر بابا اولیاء رحمۃ اللہ علیہ

تخلیق کا راز

تحریر۔۔۔حضور قلندر بابا اولیاء رحمۃ اللہ علیہ

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ تخلیق کا راز۔۔۔ تحریر۔۔۔حضور قلندر بابا اولیاء رحمۃ اللہ علیہ )ہم کسی چیز کے متعلق سن کر یا تو رد کے لفظ بولتے ہیں   یا قبول کے لفظ ، رد کے الفاظ میں رد کے تصورات کام کرتے ہیں اور قبول کے الفاظ میں قبول کے تصورات کام کرتے ہیں ۔۔۔ کیسے ۔۔۔؟

ہم الفاظ کو کسی چیز کے رد میں استعمال کرتے ہیں ، یا قبول میں استعمال کرتے ہیں ۔

جس لفظ کو رد میں استعمال کیا جاتا ہے اس لفظ میں رد کیے ہوئے تصورات کام کرتے ہیں ۔۔۔

جس لفظ کو قبول میں استعمال کیا جاتا ہے اس میں قبول کیے ہوئے تصورات کام کرتے ہیں ۔۔۔

یہ دونوں قسم کے الفاظ خلق ہیں کیونکہ تصورات سے لبریز ہونے کے بعد ظہور میں آ چکے ہیں ۔۔۔

حضور قلندر بابا اولیاء رحمۃ اللہ علیہ

موضوع ،،،، تخلیق کا راز

Loading