تذکرہ محبوب
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )خواجہ معین الدین چشتی رح سے کسی نے پوچھا کہ آپ بھی اللہ کے ولی ہیں اور علی مولا ؑ بھی اللہ کے ولی ہیں آپ کی اور مولا علیؑ کی ولائیت میں کیا فرق ہے ؟
معین الدین چشتی نے سوال کرنے والے سے پوچھا تم کرتے کیا ہو وہ بولا میں ذمیندار ہوں کافی رقبے کا مالک ہوں اسی سوال کرنے والے کے ساتھ دوسرا آدمی بھی تھا اس سے پوچھا تم کیا کرتے ہو اس نے کہا اسی زمیندار کے زمین پر مزارع ہوں ہل چلاتا ہوں
معین الدین چشتی نے کہا جو فرق زمیندار اور مزارع کے منصب میں ہے وہی فرق میری اور مولا علیؑ کی ولائیت میں ہے علیؑ ولائیت کی زمین کے مالک ہیں اور ہم انکے مزارع – ہمارا کام زمینِ ولائیت میں ہل چلانا ہے ولائیت کی فصل کے مالک مولا علی ؑ ہیں جس کو چاہیں خیرات عطا کر دیں اسی لیئے سب اولیاء کہتے ہیں کہ ہمیں ولائیت علی ؑ کی بارگاہ سے ملی اور اسی لیئے مولا علیؑ کو سید الاولیاء کہا جاتا ہے
تذکرہ محبوب