Daily Roshni News

ترکی کا ابھرتا ہوا فٹبالر ارداگولر دنیا بھر کے میڈیا کی نظریں اِس لڑکے  پرجمی ہیں۔۔۔

ترکی کا ابھرتا ہوا فٹبالر

ارداگولر

دنیا بھر کے میڈیا کی نظریں

اِس لڑکے  پرجمی ہیں۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائند خصوصی)دنیا بھرکے میڈیا کی نظریں اس لڑکے پر جمی ہیں یہ ترکی کا ابھرتا نوجوان فٹبالر”اردا گولر”ہے۔جس نےدنیا کے سے مشہورہسپانوی کلب اور چیمپئنزلیگ کے فاتح ٹیم ریال میڈرڈ سے6 سال کا معاہدہ کیا30 ملین یورو کےعوض۔کل جب میڈرڈ میں یہ معاہدہ ہو رہا تھا تو ارداگولر سےانگریزی میں سوال ھوامگر اس نےترک زبان میں جواب دے کرسب کو حیران کردیا۔ اسکا کہنا تھا کہ مجھے انگریزی آتی ہے، لیکن مجھے اپنی زبان میں بات کرنے پر فخر ہے۔یہ تربیت صدر اردگان نے اپنی قوم کی ہے۔ وہ ہر عالمی فورم پر بھی اپنی مادری زبان میں بات کرتے ہیں۔ یہی زندہ قوموں کی پہچان ھے ارداگولر کو ریال میڈرڈ میں مستقبل کا رونالڈو قرار دیا جا رہا ہے۔ کلب میں شمولیت کے بعد اس نے جو ٹیوئٹ کیا، وہ رونالڈو اور میسی کے بعد سب سے زیادہ مقبول ہوا۔ اس تقریب میں گولر کی والدہ بھی اس کے ساتھی بیٹھی ہوئی تھیں۔ گولر نےدیکھا کہ ماں رو رہی ہیں تو اس نےماں کےچہرے سے آنسو صاف کرکے عقیدت کابوسہ دیا

منقول

Loading