تسبیح کا یقین سے تعلق
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )سوال : تسبیح کا یقین سے کیا تعلق ہے ؟ اور یہ کہ اس محفل میں بیٹھے ہوئے تمام دوستوں کے لیے ایسی تسبیحات بتائیں جو بُرے خیالات سے بچائیں، متقی بنائیں اور اسلام کے نزدیک کریں ؟
جواب : تسبیح تصوف کے بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے اور Intellectual Concept یہ ہے
The Only Top Priority of your curiosity and Research should be God.
ترجیح اوّل اور ذہن کی جستجو اللّٰہ ہونا چاہیے۔ یہ تصوف کا اصول ہے۔ اس معاملے میں کوئی مصلحت نہیں ہوسکتی۔ جس شخص نے اپنے ذہن و قلب و خیال میں اللّٰہ کو ترجیح اوّل نہیں رکھا، وہ کبھی اپنی منزلِ مراد کو نہیں پہنچے گا۔ تسبیح ہی واحد طریقہ ہے جو اس منزلِ مراد اور اس Approach کو قائم رکھ سکتا ہے۔ یہ تسبیح واحد طریقہ ہے جس سے یہ Priority Maintain ہوتی ہے۔ اس لیے قرآنِ حکیم اور احادیثِ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم میں جو چیز بار بار نظر آرہی ہے۔ وہ ذکرِ خدا اور ذکرِ محبوب ہے۔ فرمایا گیا ہے کہ اسکو محبت سے ادا کرنا۔ کبھی فرمایا گیا کہ اللّٰہ کی یاد بہت بڑی بات ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اللّٰہ کو Convince کرنے والی سب سے محبوب ترین چیز تسبیح ہے۔اور اس ترجیح اوّل کو قائم رکھنا صرف تسبیح سے ممکن ہے۔
پروفیسر احمد رفیق اختر
کتاب : اسلام اور عصرِ حاضر
(صفحہ نمبر 151-150)
![]()

