Daily Roshni News

تیزابیت/سینہ کی جلن (Acidity)

تیزابیت/سینہ کی جلن (Acidity)

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )روزمرہ میں فاسٹ فوڈز،مرچ مسالحہ جات اور کولڈرنک کی وجہ سے تیزابیت کا مسلئہ بہت عام ھے،عورتوں ،مردوں،

بچوں اور بوڑھوں کو یہ تکلیف عمومی طور پر پائی جا رہی ھے۔

وجوھات:- فاسٹ فوڈ،کولڈ ڈرنکس،مرچ مسالحہ،کھانے کے بعد چہل قدمی نہ کرنا،سونے اور کھانے کا درمیانی وقفہ کم ھونا وغیرہ

علامات:- تیزابیت سے سینہ میں جلن ھوتی ھے، منہ میں پانی اور کھٹاس محسوس ھوتی ھے،اکثر زبان پر چھالے ھوجاتے ھیں کبھی قبض اور کھبی دست بھی ھوجاتے ھیں۔

علاج :- فوری طور پر جلن کیلئے

ایک چٹکی سوڈا ایک گھونٹ پانی میں شامل کرکے پی لیں جلن ختم ھو جائے گی

مستقل علاج کے طور پر

سونف 1 چمچی ، ادرک 1 انچ برابر کا ایک کپ قہوہ بنائیں صبح دوپہر شام چٹکی سوڈا شامل کرکے نوش کریں

یونانی دوا:- عرق پودینہ + عرق گلاب ملاکر آدھا کپ تین وقت کھانے سے پہلے پئیں .

ﷲ تعالیٰ ہم سب  کا حامی و ناصر ہو

دعاؤں کا طلبگار

ڈاکٹر وحکیم عبدالباسط خان

ہر بل فزیشن۔ فاضل طب و جراحت(نیشنل کونسل فار طب اسلام آباد)

ڈاکٹر آف فلاسفی (Ph.D) منیجمنٹ سائنسز

Loading