Daily Roshni News

تیسرا ٹی 20: پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ، صاحبزادہ فرحان ایک بار پھر ناکام

ہوبارٹ: تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 24 رنز بنا لیے ہیں۔

ہوبارٹ میں کھیلے جا رہے میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور بابر اعظم نے کیا لیکن صاحبزادہ فرحان ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور صرف 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

سلمان علی آغا کا کہنا تھا ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، کپتان محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ حسیب اللہ وکٹ کیپنگ کریں گے جبکہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ جہانداد خان کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی فیصلہ کن سبقت حاصل ہے۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 31 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں کینگروز نے گرین شرٹس کو 13 رنز سے ہرایا تھا۔

Loading