Daily Roshni News

تیل کی پیداوار سے متعلق سعودی حکومت کا اہم فیصلہ

سعودی عرب میں تیل کی پیداور میں یومیہ 10 لاکھ بیرل کے حساب سے کٹوتی کی جارہی ہے اور اب سعودی وزارت توانائی کا اہم بیان سامنے آیا ہے کہ پیداوار میں کٹوتی کا یہ عمل اگست کے آخر تک جاری رہے گا۔

سعودی وزارت توانائی کا کہنا تھا کہ 10 لاکھ بیرل یومیہ کی رضاکارانہ کٹوتی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کی جارہی ہے، سعودیہ کی سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق جو اضافی کٹوتی کی جارہی ہے اس میں توسیع کے بھی امکانا ت موجود ہیں۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اگست 2023 کے دوران یومیہ 90 لاکھ بیرل تیل نکالا جائے گا، اپریل 2023 کے دوران کی گئی رضاکارانہ کمی کو برقرار رکھا جائے گا۔

امکان ہے کہ اس کمی کا سلسلہ دسمبر 2024 کے آخر تک جا سکتا ہے، سعودی عرب احتیاطی تدبیر کے طور پر 2024 دسمبر کے آخر تک یومیہ پانچ لاکھ بیرل تیل رضاکارانہ طور پر کم نکالے گا۔

واضح رہے کہ چار جون 2023 کو اوپیک پلس کا 35 ویں اجلاس ہوا تھا جس میں پیداواری کوٹے کی رضاکارانہ کمی پر اتفاق کیا گیا تھا۔

Loading