Daily Roshni News

تیل کی پیداوار میں کمی، یو اے ای اور کویت کا اہم فیصلہ

متحدہ عرب امارات اور کویت نے اوپیک پلس اجلاس میں طے کردہ کوٹے کے مطابق تیل کی پیداوار میں رضاکارانہ کٹوتی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ وہ 2024 کے آخر تک رضا کارانہ طور پر یومیہ ایک لاکھ 44 ہزار بیرل تیل کم نکالنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

اس حوالے سے اماراتی وزیر توانائی سھل المزروعی کا کہنا ہے کہ تیل کی پیدوار میں کمی کا سلسلہ دسمبر 2024 تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب کویت نے بھی اوپیک پلس اجلاس کے فیصلوں کی پاسداری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس سلسلے میں کویت کے وزیر پٹرولیم مناف الھاجری کا کہنا ہے کہ کویت 2024 کے دسمبر تک یومیہ ایک لاکھ 28 ہزار بیرل تیل کی پیداوار میں کمی کا سلسلہ رضاکارانہ طور پر جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب بھی 2024 تک تیل کی پیداوار میں کمی کا فیصلہ کر چکا ہے۔

Loading