Daily Roshni News

تین ملتانیوں کی ہالینڈ میں جہاں گردی۔۔۔تحریر۔۔۔محمد جمیل

تین ملتانیوں کی ہالینڈ میں جہاں گردی

تحریر۔۔۔محمد جمیل

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ تین ملتانیوں کی ہالینڈ میں جہاں گردی۔۔۔ تحریر۔۔۔محمد جمیل)زندگی میں کچھ شخصیات ایسی جلوہ گر ہوتی ہیں جو اپنے کردار، علم اور خدمت کے ذریعے معاشرے پر دیرپا اثرات چھوڑتی ہیں۔ان بڑی شخصیات میں بہت ہی معتبر نام جن میں جناب عمر حیات خان بابر اور عبدالمحسن شاہین  جنوبی پنجاب کے لیے قابل ستائش شخصیات ہیں .ان دونوں میں ایک جدت بڑی عجیب ہے کہ ایک کا تعلق بائیں بازو کی سیاست سے اور دوسرے کا تعلق دائیں بازو کی سیاست ہے یعنی لیفٹ اور رائٹ کی پولیٹکس سے  اور جب میں طلبہ سیاست میں تھا تو جب میں کسی بھی لیڈرشپ کو دیکھتا تھا تو وہ میرے لیے فکری رہنما کے طور پر دکھائی دیتے تھے

ان دونوں شخصیات نے اپنی عملی جدوجہد کا اغاز طلبہ سیاست کے پلیٹ فارم سے کیا اور بہت جلد اپنی صلاحیتوں اور قیادت کے ذریعے جنوبی پنجاب میں نمایاں مقام حاصل کیا. اور قیادت کے ذریعے نمایاں ہو گئے. ان دونوں  کے زیر قیادت عشرہ سماجی خدمات مہم شروع ہوئی جس نے طلبہ سیاست کو ایک نئی جہت عطا کی/ تعلیمی معاونت اور رفاہی سرگرمیوں کے ذریعے انہوں نے نوجوانوں کو یہ باور کرایا کہ سیاست کا اصل مقصد عوامی خدمت ہے اور خدمت کے اسی جذبے کو یہ ابھی تک لیے پھر رہے ہیں.

معاشرے کے  باشعور عناصر کی حیثیت سے انہوں نے ہمیشہ اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کیا  ہے سیاسی شعور حبل وطنی کو فروغ دیا جمہوری طرز عمل کو فروغ دیا اور پاکستان کی ازادی خود مختیاری ترقی اور خوشحالی کی جدوجہد کے لیے ہمیشہ اپنی خدمات پیش کی .الگ الگ پلیٹ فارم ہونے کے باوجود ان کی نظریاتی جدوجہد جنوبی پنجاب کے لیے قابل ستائش ہیں.

ہالینڈ میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ جو گفتگو کے سیشن ہوئے. بڑے قابل سیر حاصل تھے .پاکستان میں طبقاتی امتیازات معاشی اور معاشرتی ناانصافی جو ہو رہی ہے اس پر سیر حاصل گفتگو ہوئی

سورج پر کمند ڈالنے والے ان نوجوانوں سیاسی رہنماؤں لیبر لیڈروں شاعروں, ادیبوں ,دانشوروں, لکھاریوں اور دیگر سیاسی کارکنوں  پر بات چیت کی جو کہ معاشی. سیاسی . سماجی . اخلاقی اور معاشرتی انصاف  کی تلاش میں باہر نکلے اور لوٹ کر کبھی گھروں کو نہ ائے.

ان دونوں شخصیات نے مجھ ناچیز کے گھر ہالینڈ میں تشریف لا کر جو مجھے عزت بخشی ہے میں تہ دل سے ان کا شکر گزار ہوں.

محمد جمیل- ایگزیکٹو ڈائریکٹر-  ترقی پسند ارگنائزیشن – ہالینڈ آفس

Loading