Daily Roshni News

جامع مسجد  غوثیہ ایمسٹرڈیم  کی انتظامیہ نے کمیونٹی کی خدمت کے لئے ایک اور قدم اٹھا لیا۔۔۔

بال  بھی کٹوائیں

ثواب بھی کمائیں۔۔۔!!

جامع مسجد  غوثیہ ایمسٹرڈیم  کی انتظامیہ نے کمیونٹی

کی خدمت کے لئے ایک اور قدم اٹھا لیا۔۔۔

ہالینڈ (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) جامع مسجد  غوثیہ ایمسڑدیم کے خادم اعلیٰ ملک مسعود الرحمنٰ کلیامی کے مطابق مسجد کی انتظامیہ مسجدمیں نمازیوں کو سہولتیں فراہم کرنے میں ہمہ وقت مصروف عمل ہے اس میں یہ مقصد بھی کار فرما ہے کہ نمازیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو تاکہ مسجد کی رونق بھی بحال رہے ان مقاصد کو پیش نظر رکھتے  ہوئے مسجد سے ملحقہ نیچے کمرے میں حجام کی دکان کا دروازہ کھول دیا ہے جہاں نمازی اپنے سر کے بال بھی کٹوائیں اور ثواب بھی کمائیں کیونکہ یہاں سے ہونے والی دن بھر کی آدھی آمدنی مسجد کو جائے گی۔ رانا جاوید اپنے پیشے میں ماہر اور ہر اسٹائل کے بال کاٹنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں لہذا  نوجوان بچے بزرگ بلا جھجک تشریف لائیں۔دکان کے اوقات دن14:00سے رات 21:00بجے تک ہیں۔

Rana Javed

Loading