Daily Roshni News

جاویدعظیمی،آسٹریا کا دورہ مکمل کرکے واپس ہالینڈ پہنچ گئے۔

جاویدعظیمی،آسٹریا کا دورہ مکمل کرکے

واپس ہالینڈ پہنچ گئے، محمد آفتاب سیفی عظیمی نے

ویانا ائیرپورٹ پر دعائیہ کلمات کے ساتھ الوداع  کیا۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی ) علمی،ادبی  اورروحانی سلسلہ عظیمیہ کے روحانی اسکول مراقبہ ہال ہالینڈ کے نگران  اور معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی اپنی اہلیہ کے ہمراہ اپنا دس روزہ آسٹریا کا دورہ مکمل کرکے بخیر و عافیت ہالینڈ پہنچ گئے ۔ متذکرہ دورے کے دوران آسٹریا بھر کی تنظیمات کے سرکردہ رہنماؤں سے ملاقاتیں اور متعدد تقریبات میں خصوصی شرکت کے ساتھ خصوصی خطابات بھی کئے۔ دورہ مکمل ہونے پر بروز پیر28اگست 2023کو مذکورہ  دورے کے میزبان اول کو آرڈینیٹر مراقبہ ہا ل آسٹریا محمد آفتاب سیفی عظیمی نے ویانا ائیرپورٹ پر مہمانوں کا صمیم  قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے دعائیہ کلمات کے ساتھ الوداع کیا۔ جاوید عظیمی  نے جواباً میزبان کا مدعو کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرنے کے ساتھ دعاؤں سے بھی نوازا۔

Loading