Daily Roshni News

جاوید ثناء مرحوم کی نماز جنازہ ، علامہ عمران قادری کی امامت میں  غوثیہ مسجد ایمسٹر ڈیم میں ادا کردی گئی،

ہالینڈ، جاوید ثناء مرحوم کی نماز جنازہ ، علامہ عمران قادری کی

امامت میں  غوثیہ مسجد ایمسٹر ڈیم میں ادا کردی گئی،

مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔۔۔!!

ہالینڈ( ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔رپورٹ۔۔۔ جاوید عظیمی ) ہالینڈ شہر ایمسٹر ڈیم کے قدیم رہائشی اور پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیت اور ٹی وی اینکر جاوید ثناء طویل علالت کے بعد جمعتہ المبارک 7 فروری 2025 کو رحلت فرما گئے۔ مرحوم کی رحلت کے فوراً بعد غوثیہ مسجد ایمسٹر ڈیم کے خادم اعلیٰ ملک مسعود الرحمنٰ کلیامی نے اپنے معاونین سلیم بٹ رانا اور مرحوم کے صاحبزادوں عثمان ثناء اور بلال  ثناءکے ہمراہ مل کر میت کو غسل دیا۔ بعد ازاں متذکرہ مسجد کے امام و خطیب علامہ حافظ عمران قادری الجیلانی  کی امامت میں جمعتہ المبارک کے فورا بعد جاوید ثناء مرحوم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

مرحوم کی نماز جنازہ میں پاکستانی کمیونٹی کثیر تعداد میں شریک ہوئی ۔ ذرائع نے  غوثیہ مسجد ایمسٹر ڈیم کی تاریخ کا نماز جنازہ کے لئے بڑا اجتماع قرار دیا ہے ۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے

بعدمرحوم کی میت کو ایمسٹر ڈیم کے مقامی قبرستان میں آہوں اور سیکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اللہ تعالی مرحوم کی اگلی منازل کو آسان بنا کر مغفرت و بخشش فرما کراپنی جوار رحمت میں خاص مقام عطا فرمائیں۔ آمین ثمہ آمین۔

Loading