Daily Roshni News

جاوید شوکت مرحوم کی نماز جنازہ غوثیہ مسجد ایمسٹرڈیم میں ادا کردی گئی

ہالینڈ ، جاوید شوکت مرحوم کی نماز جنازہ غوثیہ مسجد ایمسٹرڈیم میں

ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں پاکستانی کمیونٹی اور

سفیر پاکستان سلجوک مستنصر تارڑ بھی شریک ہوئے ۔۔۔!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔ ۔جاوید عظیمی ) ہالینڈ کے شہر ایمسٹر ڈیم کے قدیم رہائشی، FEBO کے مالک اور شہر یار خان اورعرف طاری کے برادر نسبتی جاوید شوکت رضائے الہی سے انتقال فرما گئے،مرحوم   کی میت کو بروز منگل 2 جولائی 2024 مسجد غوثیہ ایمسٹر ڈیم لایا گیا ۔مذکورہ مسجد کے خادم اعلیٰ ملک مسعود الرحمن ٰکلیامی کی زیر نگرانی محمد سلیم بٹ اور چوہدری عدنان نے مل کر میت کو غسل دیا بعد ازاں  متذکرہ مسجدکے امام  و خطیب علامہ حافظ محمد عمران قادری الجیلانی کی امامت میں عصر کی نماز کے بعد جاوید شوکت مرحوم کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی ۔ نماز جنازہ میں بزنس کمیونٹی کی نمایاں شخصیات کے ساتھ ساتھ سفیر پاکستان سلجوک  مستنصر تار ڑبھی شریک ہوئے اور مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

Loading