جاوید عظیمی نے بذریعہ ٹیلی فون آفتاب سیفی کی
ڈیلی روشنی کے لئے خدمات کو سراہا۔۔۔!!
ہالینڈ(ڈیلی روشنی انٹر نیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی ) گزشتہ روز آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے مدیر اعلی محمد جاوید عظیمی نے بذریعہ ٹیلیفون ویانا آسٹریا کی معروف شخصیت اورسلسلہ عظیمیہ کے نیٹ ورک مراقبہ ہال ویا نا کے کوآرڈینیٹر محمد آفتاب سیفی عظیمی سے گفتگو کے دوران مذکورہ اخبار کے لیے ان کی رضاکارانہ گرانقدر خدمات کو سراہا تے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا اور دعائیہ کلمات بھی ادا کیے محمد آفتاب سیفی عظیمی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جاوید عظیمی کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا اور مزید کامیابیوں کے لئے اللہ تعالی کے حضور مناجات بھی پیش کی متذکرہ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وطن عزیز پاکستان کے سیاسی عدم استحکام جبکہ ملک بھر میں انتشار اور غیریقینی کی صورتحال پر دونوں شخصیات نے انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی سلامتی بقاء خوشحالی اور امن و امان کے لیے دردمندانہ دعائیں بھی کیں۔