Daily Roshni News

جاوید عظیمی کا جاوید بٹ پیارا کو خراج تحسین ۔۔۔

ہالینڈ، جاوید بٹ پیارا روشنی کا جگمگاتا ستارہ 

روشنی نیوز کے لئے اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں

 ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ مدیر اعلیٰ جاوید عظیمی

ہالینڈ ( ڈیلی روشنی انٹر نیشنل نیوز ڈیسک) ہالینڈ کے شہر دی ہیگ کے سماجی حلقوں میں ایک خاص مقام رکھنے والی ہر دلعزیز سماجی شخصیت جاوید بٹ پیار ا عرصہ دراز سے آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل سے وابستہ ہیں۔ کچھ عرصہ سے اپنی نجی مصروفیات کے باعث مذکورہ اخبار کو وقت نہیں دے سکے ، مگر اب پھر روشنی کی روشنی میں اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے کمر بستہ ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ بروز ہفتہ 9 نومبر 2024  یوم اقبال کی پر وقار تقریب کے دوران متذکرہ اخبار کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی نےجاوید بٹ پیارا کے دوبارہ سر گرم ہونے کا باضابطہ اعلان کیا اور ان کی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ جاوید بٹ پیارا نے روشنی نیوز کی نمائندگی کرنے کا بھر پور اعادہ کیا جس پر جاوید عظیمی نے ان کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے حق میں دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔

Loading