جاوید عظیمی نے کراچی میں عبداللہ شاہ غازی ؒ اور
مصری شاہ کے مزارات پر حاضری پیش
کرنے کاشرف حاصل کیا۔۔۔۔
کراچی(ڈیلی روشنی نیوز انترنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) معروف آ ن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی انٹرنیشنل کے بانی چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی نے اپنے پاکستان کے نجی دورے کے دوران بروز پیر یکم جنوری 2024کو معروف صوفی بزرگ ولی اللہ سید عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ حاضری پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ جاوید عظیمی نے فاتحہ خوانی کرکے صاحب ِ مزار کی روح کو ایصال ثواب نذر کیا اور آپؒ کے وسیلے سے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی مناجات بھی پیش کیں۔ اللہ تعالیٰ کے دوست سید عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کو اوقاف انتظامیہ نے نئے ڈیزائن کے ساتھ تعمیر کرکے زائرین کو سہولتیں فراہم کیں ہیں جبکہ مزار شریف کے اندرونی اور بیرونی نظام کو انتہائی منظم طریقےسے چلایا جا رہا ہے۔ سید عبداللہ شاہ کے مزار پر حاضری دینے کے بعد جاوید عظیمی اور ان کی اہلیہ انجم عظیمی کلفٹن کے قریب گژری کے علاقے میں سید مصری شاہؒ کے مزار پر حاضری پیش کی، اس طرح شیڈول کے مطابق آنے والے دنوں میں بھی مختلف اولیاء اللہ کے مزارات پر حاضری پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔