Daily Roshni News

جاوید عظیمی کی ویانا ائیرپورٹ پر آمد  محمد آفتاب سیفی  نے فیملی  کے ہمراہ پُر تپاک استقبال کیا۔۔۔

جاوید عظیمی کی ویانا ائیرپورٹ پر آمد

 محمد آفتاب سیفی  نے فیملی  کے ہمراہ پُر تپاک استقبال کیا۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائند ہ خصوصی) معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل اور سلسلہ عظیمیہ کے روحانی اسکول مراقبہ  ہال ہالینڈ کے نگران  حاجی محمد جاوید عظیمی اپنی اہلیہ کےہمراہ ویانا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بخیروعافیت  پہنچ گئے۔ ویانا ائیرپورٹ پہنچنے پر مراقبہ ہال آسٹریا کے کوآرڈنیٹر محمد آفتاب سیفی عظیمی نے اپنی فیملی  کے ہمراہ پھولوں کے گلدستے پیش کرکےپُر تپاک استقبال کیا۔

آسٹریا   کے قدیم رہائشی مسعود احمد اور ان کی اہلیہ نے بھی پھولوں کے ساتھ خوش آمدید  کہا۔ جاوید عظیمی نے تمام معزز خواتین وحضرات کا استقبال کرنے پر صمیم قلب سے شکلزز ہ نے بھی پھولواریہ ادا کرتے ہوئے کہا یہ لمحات ہمیں زندگی  بھر یاد رہیں گے، اللہ تعالیٰ آپ سب کو خوشیاں عطا فرمائیں اور سکون کی دولت سے مالا مال اور ان خوشیوں  کو دوسروں میں بھی تقسیم  کرنے کی توفیق ِ جمیل عطا فرمائیں ۔آمین ثمہ آمین۔

یاد رہے جاوید عظیمی ، آفتاب سیفی کی خصوصی دعوت پر آسٹریا کے دورے پر ہیں جہاں مختلف مکتبئہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقاتیں کرنے کے ساتھ تقریبات  میں بھی خصوصی شرکت فرمائیں گے۔

Loading