Daily Roshni News

جاوید عظیمی کی یوم آزادی  پر مبارکباد اور دعائیہ کلمات

روشن و رخشاں نیروتاباں پاکستان رہے

جب  تک سورج چاند ہے باقی جب تک یہ جہان رہے

جاوید عظیمی کی یوم آزادی  پر مبارکباد اور دعائیہ کلمات

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی)وطن عزیز پاکستان کے محب وطن خواتین ِ و حضرات ،نوجوان اور بچے ہر سال باقاعدگی سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں 14اگست کو وطن کی آزادی کا دن انتہائی شان و شوکت اور والہانہ محبت کے ساتھ مناتے ہیں۔ اس سال2023کو پاکستان کی 76ویں سالگرہ دھوم دھام سے  منائی جا رہی ہے۔ محب ِ وطن پاکستانی یوم آزادی پاکستان کی تقریبات میں جوق درجوق شریک ہو رہے ہیں۔ پاکستان کے یوم آزادی کے موقعہ پر سلسلہ عظیمیہ کے نیٹ ورک مراقبہ ہال ہالینڈ کے نگران محمد جاوید عظیمی نے اہل وطن کو صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے خصوصی  پیغام میں کہا بزرگوں نے قائداعظم  محمد علی جناح ؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے پاکستان کے حصول کو ممکن بنایاجس کی بدولت آج ہم آزادی کے ساتھ وطن عزیز پاکستان میں زندگی بسر کر رہے ہیں ۔ جاوید عظیمی نے مزید کہا کہ آج یوم ِ آزادی کے موقعہ پر سول  اورفوجی شہدائے آزادی  پاکستان کو  قلبی طور پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ جاوید عظیمی نے اپنے خصوصی  پیغام میں مزید کہا ہمارے بزرگوں نے قریانیاں دے کر وطن عزیز پاکستان بنایا اب اگر کوئی اس پر میلی نظر رکھتا ہے تو ہمیں اپنی جانوں کی  قربانیاں دے کر اس کو بچاناہے۔جاوید عظیمی نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا ہمیں اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کی ترقی کامیابی ، خوشحالی اور سلامتی کے لئے عملی طور پر خدمات سر انجام دینا  ہوں گی۔ جاوید عظیمی نے شعر کا سہارا لیتے ہوئے دعائیہ کلمات ادا کئے۔

روشن رخشاں نیرو تاباں پاکستان رہے

جب تک سورج چاند ہے باقی جب تک یہ جہان رہے۔

Loading