Daily Roshni News

جاپانی محققین کے مطابق سیاروں کے درمیان سفر کے اس نظام کو ‘ Hexatrack’ کہا گیا

جاپانی محققین کے مطابق سیاروں کے درمیان سفر کے اس نظام کو ‘ Hexatrack’ کہا گیا ہے۔ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )جاپانی محققین کے مطابق سیاروں کے درمیان سفر کے اس نظام کو ‘ Hexatrack’ کہا گیا ہے۔ یہ Hexatrack طویل فاصلے کے سفر کے دوران 1G کی کشش ثقل کو برقرار رکھے گا تاکہ کم کشش ثقل کے اضافے کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔

محققین کا کہنا ہے کہ زمین سے چاند اور مریخ تک سفر کرنے کیلئے بنائی جانے والی خلائی ٹرینوں میں ہیکساگونل سائز کے کیپسول بھی ہوں گے جنہیں ‘Hexacapsules’ کہا جاتا ہے جن کے درمیان میں ایک حرکت کرنے والی ڈیوائس ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق خلائی ٹرین جاپان کی بلٹ ٹرینوں کی طرح بڑی ہو گی اور انہیں لینیئر موٹرز یا راکٹ انجنز کے ذریعے لانچ کیا جائے گا۔

جاپانی محققین کی تجویز کے مطابق 15 میٹر کے دائرے کے ساتھ ایک منی کیپسول زمین اور چاند کو جوڑ دے گاجبکہ چاند اور مریخ کو ملانے کے لیے 30 میٹر کے ریڈیئس کیپسول کی ضرورت ہوگی۔

Loading