Daily Roshni News

جب بیوی خود کو چھوڑ دے… تو شوہر کدھر جائے؟

جب بیوی خود کو چھوڑ دے…

 تو شوہر کدھر جائے؟

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )آج کل اکثر عورتیں شکایت کرتی ہیں:

“میرے شوہر کا دھیان باہر کی عورتوں میں ہے!”

اور سچ پوچھیں… تو یہ شکایت بے وجہ بھی نہیں —

 مگر مکمل بھی نہیں!

اب ذرا تصویر کا دوسرا رخ دیکھو۔

ایک طرف وہ بیوی ہے جو دن بھر اُسی ایک سوٹ میں رہتی ہے، جس میں سالن کے چھینٹے، بچوں کا دودھ، اور کل کے آلو گوشت کی خوشبو بسی ہوتی ہے۔

 خوشبو کی بات کریں تو ایسی “قدرتی خوشبو”

جسم سے اٹھ رہی ہوتی ہے

کہ شوہر اگر پاس آ جائے تو پہلے ناک بند کرتا ہے،

پھر دروازہ!

ارے بہن! یہ شادی ہے، سزا نہیں۔ شوہر کو بھی حق ہـــے

 کہ وہ گھر میں مسکرانے والی، خوشبو دار، نرمی سے بات کرنے والی بیوی دیکھے —

 نہ کہ ایک غصے سے بپھری ہوئی “نیند میں ڈوبی”

 جنگجو۔

اب میک اپ نہ کرو، بالوں میں کنگھی نہ کرو، ہنسو نہیں، بات نہ کرو، اور پھر امید رکھو کہ شوہر صرف تمہارے گرد گھومے؟

تو بہن! پھر تو شوہر کا دماغ واقعی خراب ہونا چاہیے!

یہ بھی سمجھو کہ باہر کی عورت صرف شکل سے نہیں جیتتی، رویہ سے جیتتی ہے۔ وہ مسکرا کر بات کرتی ہے، تعریف کرتی ہے، عزت دیتی ہـــــے۔

 اور گھر کی بیوی؟ وہ پوچھتی ہــــے،

 “چینی لائے؟ بچے کو دوائی دی؟” —

اور اگر شوہر ہاں میں ہاں نہ ملائے،

 تو گویا قیامت آ گئی!

محبت کا تعلق جسم سے نہیں، دل سے ہے —

مگر دل کو جیتنے کے لیے کبھی کبھار خوشبو، نرمی، توجہ، اور تھوڑی سی شوخی بھی چاہیے۔

تو بہن! شوہر کو باہر کی عورتوں سے بچانا ہــــے؟

پہلے خود کو آئینے میں دیکھو —

صرف شکل نہیں، رویہ بھی۔

Loading