Daily Roshni News

جب نواز شریف پاکستان میں لینڈ کریں گے تو ان کے پاس ضمانت ہوگی: رانا ثنا اللہ

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کے کیسز میں حفاظتی ضمانت لینے کا پروگرام ہے، قانونی ٹیم نے تیاری کرلی ہے، جب نواز شریف پاکستان میں لینڈ کریں گے تو ان کے پاس ضمانت ہوگی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ نواز شریف کے استقبال میں کوئی قانونی خامی نہ رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بریت کے فیصلے کے پیش نظر نوازشریف کو ضمانت ملنے کے امکانات روشن نظر آرہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر سابق وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ سوال بار بار نہیں پوچھنا چاہیے کہ نواز شریف آ رہے ہیں یا نہیں، ان کی واپسی میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےشہباز شریف کا کہنا تھا کہ قانونی ماہرین نے نوازشریف کو وطن واپسی کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے ، وہ 21 اکتوبر کو آئیں گے اور مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 12 اکتوبر کو انہیں اور نوازشریف کو کئی ماہ کیلئے غائب کیا گیا، ہم نے تو جی ایچ کیو پر حملہ نہیں کیا، ڈیلز کرتے تو نوازشریف کو جیلیں نہ کاٹنا پڑتیں،ریاست بچ گئی تو سیاست بھی بچ جائے گی۔

Loading