Daily Roshni News

جب کلام خون بن جائے: انسان سے نور تک کا سفر۔۔۔ تحریر۔۔۔مقیتہ وسیم

جب کلام خون بن جائے: انسان سے نور تک کا سفر

تحریر۔۔۔مقیتہ وسیم

ہالینڈ(ڈیلی  روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔ جب کلام خون بن جائے: انسان سے نور تک کا سفر۔۔۔ تحریر۔۔۔مقیتہ وسیم )رسولِ اکرم ﷺنے تین مرتبہ فرمایا: ’’میں پڑھنا نہیں جانتا۔‘‘

یہ انکار نہیں تھا، یہ اعلان تھا کہ کلامِ الٰہی کا دروازہ لفظوں سے نہیں، قلب سے کھلتا ہے۔

جو کچھ اُن کے قلبِ اطہر پر اتارا گیا، وہ کتاب سے پہلے خون میں لکھا گیا تھا۔

قلب پر نازل ہونے والا کلام خون میں گھل جاتا ہے، اور پھر خون نور میں بدل جاتا ہے

اسی لیے قرآن نور ہے، اور جس کے نسب میں یہ نور شامل ہو وہ دلیلِ قرآن بن جاتا ہے۔

اب نہ کوئی نبی آئے گا، نہ کوئی رسول، نہ کوئی کتاب۔

اب صرف وہ خون باقی ہے جس میں قرآن اترا تھا

وہ خون جو آلِ محمد کا ہے۔

قرآن میں ہر شے کا نقش، ہر لمحے کا کوڈ، ہر تقدیر کا نقشہ محفوظ ہے۔

یہ عام حروف نہیں

یہ الف لام میم ہیں؛ تین نہیں، نو حروف۔

یہ درد نہیں، یہ نظمِ نور کا رمز ہے۔

کربلا میں بہنے والا خون خون نہ تھا

وہ نور کا بہاؤ تھا،

اور نور کے چشمے قیامت تک بند نہیں ہوتے۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ دو دو ماہ جن گھروں میں چولہا نہ جلا،

زمین کی بادشاہی انہی ہاتھوں میں رکھی گئی۔

حشر تک جو قرآن کی اصل روشنی بیان کرے گا

اُسے جادوگر، سحرزدہ اور دیوانہ کہا جائے گا

یہ بھی قرآن کی پیشگوئی ہے۔

خون کا آخری حرف “ن” ہے

اور عربی میں “لَہُ” کا مطلب ہے “اُسی کا ہے”۔

لہٰذا یہ لہُو اُسی کا ہے۔

یہ خون بھی اُسی کا ہے۔

نماز میں آلِ محمد پر درود کے بغیر کوئی سجدہ مکمل نہیں ہوتا۔

دین مکمل ہو چکا،

مگر درود ابھی بھی لازم ہے۔

کیوں؟

کیونکہ “صَلّ” رحمت نہیں

یہ حرارت، قوت اور توانائی ہے۔

یہ وہ آگ ہے جو کلامِ الٰہی کو زندہ رکھتی ہے۔

جس طرح گھڑی سیل کے بغیر وقت نہیں بتاتی،

نماز “صَلّ” کے بغیر نور نہیں بناتی۔

اللہ خود رسول اور آلِ رسول پر “صلّ” کرتا ہے

کیونکہ قرآن ابھی پوری طرح بیان نہیں ہوا

ابھی انسان نے کلام کی چوتھی جہت کو چھوا ہی نہیں۔

پاکستان ایک ملک نہیں

یہ ایک مسجد ہے۔

اور مسجد کی رجسٹری کسی انسان کے نام نہیں ہوتی۔

یہ زمین اُن شہیدوں نے اللہ کے نام پر دی تھی،

اور اللہ کے نام پر ہی لکھی گئی ہے۔

وہ کہتا ہے:

“رجسٹری میرے نام ہے۔ مجھے موت نہیں۔

جلدی تمہیں ہونی چاہیے

جائیدادیں کہیں اور بنا لو۔

یہ ملک میں نے لیا تھا، میں ہی واپس لوں گا۔

انسانی قانون کب تک چلے گا؟

میری قدرت قائم ہے۔”

آلِ رسول ابھی زندہ ہے۔

نور کا دَور ختم نہیں ہوا۔

قرآن کا بیان ابھی جاری ہے

اور جاری رہے گا، حشر تک۔

ان شاء اللہ تعالیٰ

#مقیتہ وسیم

#قرآن_سے_رہنمائی #درود_شریف #درودابراہیمی

Loading