Daily Roshni News

جدہ: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سعودی عرب پہنچ گئے۔ روئٹرز کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن ایران اور علاقائی سلامتی سے لے کر تیل کی قیمتوں تک کے مسائل پر برسوں کے گہرے اختلافات کے بعد ریاض کے ساتھ واشنگٹن کے تعلقات کو مستحکم کرنے کے مشن پر منگل کو سعودی عرب پہنچے۔ امریکی وزیر خارجہ نے سعودی ولئ عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون پر بات چیت کی گئی، بالخصوص صاف توانائی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون پر۔ Unmute ایک گھنٹہ چالیس منٹ کی ملاقات میں سوڈان سے امریکیوں کے انخلا کے لیے سعودی عرب کی حمایت، یمن میں سیاسی مذاکرات کی ضرورت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے امکانات سمیت مختلف موضوعات پر بات ہوئی۔ سعودی عرب اور ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد امریکی وزیر خارجہ کا سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہے، انٹونی بلنکن آج بدھ کو خلیج تعاون کونسل کے اجلاس کے لیے ریاض جائیں گے۔

برطانوی شہزادہ ہیری کا کہنا ہےکہ برطانیہ میں جمہوریت کو خطرہ ہے اور  وزرا اپنے مفادات کادفاع کررہےہیں۔

شہزادہ ہیری نے فون ہیکنگ کیس میں لندن ہائیکورٹ میں مرر گروپ نیوز پیپرزکے خلاف دستاویز جمع کرائیں۔

اس موقع پر شہزادہ ہیری نے کہا کہ برطانیہ کو عالمی سطح پر ہماری پریس اور حکومت سے پرکھا جاتا ہے، ان دونوں کے بارے میں میرا یقین ہے کہ وہ سب سے نچلی سطح پر ہیں۔ 

انہوں نے کہا جب وہ نوعمر تھے تو اخباروں نے ان کی وائس میل ہیک کی اوربھائیوں کے درمیان اعتماد کی فضا خراب کی، روزنامہ مرر نے ان کی پرورش پر تخریبی اثرات ڈالے۔

شہزادہ ہیری 130 سال میں عدالت میں شواہد پیش کرنے والے پہلے سینئر شاہی فرد ہیں۔

Loading