جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اردو زبان
تحریر۔۔۔عقیل عباس جعفری
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اردو زبان۔۔۔ تحریر۔۔۔عقیل عباس جعفری )سے ترقی جاری ہے اسی تیزی سے نئے الفاظ تراکیب اور اصطلاحات کا زبان میں شامل کرنا بھی ضروری ہے۔ عقیل عباس جعفری کے مطابق اردو لغت کو نظر ثانی کی اشد ضرورت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ وسعت بھی پیدا کرنا ہوگی کہ جن انگریزی الفاظ کا متبادل موجود نہیں انھیں اسی طرح شامل کر لیا جائے۔ مثال کے طور پر بلاگ یا ٹویٹر جیسے الفاظ جوں کے توں ہی اپنا لئے جائیں۔
ساؤنڈ ڈکشنری
اردو لغت انٹرنیٹ اور موبائل پر دستیاب بھی دستاب ہونے کے علاوہ اسے صوتی شکل دیے جانے کا مرحلہ بھی اس منصوبہ میں شامل ہے۔
وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے 22 جلدوں پر مشتمل اردو لغت کو ساؤنڈ ڈکشنری میں تبدیل کر کے پی سی ون کی منظوری دے دی ہے اور آئندہ مالی سال میں اس پراجیکٹ کیلئے 69 لاکھ روپے کی رقم جاری کی جائے گی۔
ڈیحٹیلائزڈ اردو لغت کے منصوبے کی تکمیل کے بعد بورڈ کی ویب سائٹ پر ساؤنڈ ڈکشنری کا آپشن بھی دیا جائے گا، ساؤنڈ ڈکشنری (صوتی لغت ) کا مطلب یہ ہوا کہ دیگر ترقی یافتہ زبانوں کی طرح اردو کی یہ لغت آواز میں بھی دستیاب ہو گی جو اس سے استفادہ کرنے والوں کو الفاظ کا درست تلفظ جاننے میں مدد دے گی۔ ساؤنڈ ڈکشنری کے ذریعے سامع الفاظ کے معنی کے ساتھ ساتھ اس کا تلفظ بھی سُن سکے گا۔ اردو لغت بورڈ کے چیف ایڈیٹر عقیل عباس جعفری کا کہنا تھا کہ صوتی لغت پر بھی کام شروع کرنے کا منصوبہ زیر تکمیل ہے۔ اردو ڈکشنری بورڈ کی لائبریری میں موجود نادر و نایاب علمی نسخوں کو بھی
آن لائن کیا جارہا ہے۔ ان کتابوں میں گزشتہ دو سو سال پرانی کتا بیں بھی شامل ہیں۔
لغت اطفال
اُردو ڈکشنری بورڈ کے تحت بچوں کیلئے لغت اطفال“ کی تیاری بھی اس منصوبہ میں شامل ہے۔ اردو ڈکشنری بورڈ بچوں کی ڈکشنری کی تیاری میں چاروں صوبوں، وفاقی، کیمبرج اور آغا خان بورڈز کے پہلی جماعت سے بارہوویں جماعت تک پڑھائے جانے والے نصاب میں شامل الفاظ بھی شامل کیے جار ہے ہیں۔ اس ڈکشنری سے پرائمری، سیکنڈری اور ہائر سکینڈری کلاسز کے طلباء استفادہ کر سکیں گے۔ اردو ڈکشنری بورڈ کے تحت تیار کی جانے والی اس افت اطفال کی تیاری آخری مراحل میں ہے۔
اس ڈکشنری میں پہلی بار میں الفاظ کے اُردو معنی کو مذکورہ زبان کے علاوہ رومن رسم الخط میں بھی تحریر کیا گیا ہے۔ الفاظ کے دیے گئے معنی کے ساتھ ہی رومن رسم الخط میں لفظ ”پریکٹس“ میں درج ہو گا۔ الفاظ کے معنی اور بچوں کو اعراب کے ذریعے
بھی واضح کیا جائے گا۔
اردو کی خدمات
انٹر نیٹ پر کئی لوگوں اور اداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت اردو کی آن لائن لغت اور فونٹ پر کام کیا ہے، یہاں ان کی محنت کو سراہنا بھی ضروری ہے۔ اس ضمن میں مرکز تحقیقات اردو، سینٹر فار ریسرچ ان اردو لینگویج پروسینگ (CRULP) کا تیار کردہ نفیس نستعلیق فونٹ ، پشاور کے امجد حسین علوی کا ن نستعلیق فونٹ، جمیل نوری نستعلیق اور مہرنستعلیق قابل تعریف ہیں۔
ڈاکٹر سرمد حسین، ادارہ مرکز قضیات برائے اردو کمپیوٹنگ، فاسٹ یونیورسٹی لاہور کی تیار کردہ آن لائن اردو لغت، اردو انسائیکلو پیڈیا اور اردو لغت ڈاٹ انفو اس وقت اردو کی مقبول استعمال آن لائن لغت ہیں ۔ ادارہ فروغ قومی زبان قومی انگریزی اردو لغت، قومی انگریزی ارد و قانونی لغت اور کئی ایک فرہنگیں آن لائن کر چکا ہے۔ لاہور میں مقیم مصنف اور مترجم مشرف علی فاروقی نے پہلی آن لائن اردو تھیسارس اور اس کی فری موبائل انہیں متعارف کرائی۔ اس ڈکشنری میں اردو الفاظ کے مترادف اور متضاد الفاظ پر مشتمل ہے جس میں 40 ہزار سے زائد الفاظ اور فقرات، میں ہزار مترادف الفاظ بھی مل سکتے ہیں۔
اب حکومت کے جانب سے اردو زبان کی خدمت کے اس اقدام سے توقع ہے کہ حرف کا وہ سفر جو کئی سال تک و سائل نہ ہونے کی وجہ سے رکا ہوا تھا، جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کر کے آگے بڑھایاجائے گا۔
اس کی منصوبے کے ساتھ ساتھ حکومتی سطح پر ایک فعال دار الترجمہ قائم کرنے کی ضرورت ہے، جو مغرب میں ہر نئی چھپنے والی کتاب اور نئی سائنسی تحقیقات کا راتوں رات ترجمہ قومی زبان اُردو اوردوسری علاقائی زبانوں میں کر کے دستیاب کر سکے تاکہ علم کی پہنچ عام افراد تک اس زبان میں بھی ہو سکے، جو زبان وہ جانتے ہیں وگرنہ آبادی کا اسی فیصد حصہ آئندہ آنے والی دو تین نسلوں تک بھی قبائلی اور زراعتی دور میں ہی زندہ رہے گا۔
بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ اپریل 2017