Daily Roshni News

جرمنی،حاجی قیصر کی پہلی برسی  کے موقعہ پرمیلادالنبیﷺ کی شاندار تقریب  منعقد کی گئی۔

جرمنی،حاجی قیصر کی پہلی برسی  کے موقعہ پرمیلادالنبیﷺ کی شاندار تقریب  منعقد کی گئی۔

جرمنی (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔سید علی جیلانی)15 اکتوبر بروز اتوار حذیفہ مسجد نیورن برگ میں حاجی قیصر صدیق بھٹی مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر عظیم الشان محفل میلاد  کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کی صدارت علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے نے کی ۔

تقریب کا آغاز قرآنی خوانی سے کیا گیا ۔ ارمان افضل اور حذیفہ قیصر نے قصیدہ بردہ شریف پڑھا۔ نماز عصر کی ادائیگی کے بعد محفل کا آغاز چوہدری امجد علی آف اوگسبرگ کی تلاوت سے ہوا۔ تلاوت کے بعد محسن اکرام ، عبدالعزیز خان ، چوہدری امجد نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کی خصوصی نعت فرینکفرٹ سے آئے ہوئے مشہور نعت خواں الحاج سید جعفر علی شاہ صاحب نے نعت پڑھتے ہوئے ماحول کو گرمایا۔

محفل میلاد سے علامہ صاحبزادہ حسنات احمد مرتضے نے صدارتی خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا اہل اسلام حمدو ثنا ، ذکر ، درود وسلام کو ہمیشہ اختیار کرتے ہیں۔ صاحبزادہ حسنات مرتضے نے کہا کہ ہمیں موت کی تیاری کرتے ہوئے توبہ و استغفار کو اپنا معمول بنانا ہو گا ۔توبہ کی برکت سے غم دور ہوتے اور رزق میں اضافہ ہوتا ہے ۔ اللہ ہر صبح اور شام دست توبہ دراز فرماتا ہے تاکہ دن کے گناہ گار شام کو معافی مانگ لیں اور رات کے گناہ گا ر صبح توبہ کر لیں۔ علامہ حسنات نے کہا کہ حاجی قیصر صدیق نے اپنے وصال سے ایک ہفتہ قبل عمرہ کی سعادت حاصل کی اور اپنی زندگی کے آخری دن بھی مسجد کے لئے شاپنگ کر تے رہے ۔ جس سے ان کی اللہ کے گھر سے محبت واضح ہوتی ہے

محفل کے اختتام پردرود وسلام پیش کیا گیا ۔ بعد ازاں حاجی قیصر صدیق بھٹی مرحوم سمیت امت مسلمہ کی مغفرت کے لئے دعا کی گئی ۔ فیصل صدیق بھٹی،  حاجی عنصر بھٹی ، محسن صدیق بھٹی نے شرکا ئے تقریب کا شکریہ ادا کیا ۔ اختتام پر شرکاء تقریب کی پرتکلف ڈنر کے ضیافت کی گئی ۔محفل میں مدینہ مسجد کے حاجی نذیر ، شہباز مغل، وحید مجید ،  میونخ سے سعید چشتی،  ریاض احمد ، محمد فاروق،  اوگسبرگ سے چوہدری امجد علی نے خصوصی شرکت کی

Loading