جرمنی کے شہر نورن برگ میں مرکزی جلسہ عید میلاد النبی ﷺ کا عظیم الشان انعقاد کیا گیا، عاشقان رسول کی بھرپور شرکت ۔۔۔
جرمنی( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔ نمائندہ خصوصی )جرمنی کے شہر نورن برگ میں مرکزی جلسہ عید میلادالنبی ﷺ جامع مسجد المدینہ دارالسلام منعقد ھوا جس کے مہمانان خصوصی صاحبزادہ سید علی الاشرفی الجیلانی اور پیر سید جعفر شاہ سواتی اور مفتی ممتاز حسین پیرزادہ تھے نقابت کے فرائض عزیزخان نے انجام دیئے
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے محمد بلال نقشبندی نے کیا عبدالعزیز خان امجد گوہر محمد اقبال خان نےخصوصی نعت کے گلدستے پیش کیئے اس موقع پر خطاب کرتے ھوئےصاحبزادہ سید علی جیلانی نے کہا کہ ایمان کا تعلق حضور سے ھے آپ کا ایمان جب تک مکمل نہیں ہوتا جب تک ھم اپنی اولاد ماں باپ رشتہ دار سے بھی زیادہ آقا سے محبت نہ کریں
خدا نے بتادیا کہ میں اور میرے فرشتے آقا پر درود و سلام پیش کرتے ھیں اے ایمان والوں تم بھی میرے محبوب پر درود و سلام بھیجو تاکہ تمھارا تعلق پیدا ھوسکے اور حشر کے دن آقا ہی شفاعت کریں گے ضرورت اس بات کی ھے کہ ہر کسی کے دل میں عشق نبوی اجاگر کریں حافظ صدیق نے شان رسول اور آمد رسول اشعار کی صورت میں پیش کی اور حاضرین کا ایمان تازہ کیا مرکزی جامع مسجد مدینہ میں سالانہ میلاد مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے صوفی سکالر مفتی ممتاز حسین پیرذادہ نے کہا کہ آج کے دور میں نئی نسل کو عشق رسول مقبول ،محبت رسالت مآب کا جذبہ ایمانی پیدا کر کے مادی فتنہ سے بچایا جا سکتا ہے آمد مصطفٰی سے دشمنیاں ختم ہوئیں، سب کو بھائی بھائی بنا دیا گیا آج بھی اس امر کی ضرورت ھے کہ مسلم امہ اپنی کھوئی ہوئی اقدار کی بحالی کیلئے آقا دوجہاں کے نعلین پاک سے اپنا تعلق زندہ کرنے لے تو اپنا مقدر زندہ کرنے سکتے ہیں۔ جرمن زبان میں سہیر علی خان، زین مسعود، محمد بسام، دینس نے خوبصورت علمی فکری عشق رسول میں ڈوب کر گفتگو کی نوجوان نسل کو ادب رسول مقبول کے احیاء کی طرف راغب کیا آخر میں پیر سید جعفر علی شاہ سواتی نے خوبصورت نعتوں کے گلدستے پیش کرکے سامعین محفل کے ایمان کو تازہ کیااس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی درود و سلام کے بعد یہ روحانی محفل مفتی ممتاز حسین پیرزادہ کی خصوصی دعا پر اختتام پزیر ھوئی اور سامعین نے لنگر محمدی نوش فرمایا
مسجد کے صدر حاجی محمد نذیر نائب صدر شہباز احمد عامر خان عبدالعزیز خان اور حاجی عبدالوحید نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا