Daily Roshni News

جشن آزادی پاکستان تقریب، زیر اہتمام سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ

جشن آزادی پاکستان تقریب، زیر اہتمام سفارتخانہ

پاکستان دی ہیگ ،سفیر پاکستان سلجوک مستنصر تارڑ

نے پرچم کشائی کی  اور خصوصی خطاب بھی  کیا۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔پریس ریلیز)سفارت خانہ اسلامی جمہوریہ پاکستان، نیدرلینڈز نے پاکستان کا یومِ آزادی روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ پاکستان ہاؤس میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں نیدرلینڈز کے مختلف علاقوں سے طلباء، خواتین اور بچوں سمیت پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ 

قومی ترانے کی دھن پر سفیرِ پاکستان سلجوق مستنصر تارڑ نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر صدر مملکت، وزیراعظم اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات حاضرین کو پڑھ کر سُنائے گئے۔

سفیرسلجوق مستنصرتارڑ نے اپنے خطاب میں تحریکِ آزادی کے قومی ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے آزادی کے حصول کے لئے آباؤ ا َجداد کی لازوال قربانیوں کو بھی یاد کیا۔ انہوں نے شرکاء کو پاکستا ن اور نیدرلینڈز کے مابین حالاتِ حاضرہ کے تناظر میں کثیرالجہتی دوطرفہ تعلقات کے بارے میں بتایا۔اس خاص دن کہ موقع پر سفیرِ پاکستان نے مظلوم کشمیری بہنوں اور بھائیوں،جومقبوضہ جموں وکشمیر میں ظلم وستم برداشت کررہے ہیں،کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

سفیر سلجوق مستنصر تارڑ نے پاکستانی کمیونٹی کے فعال کردار کو سراہا۔ انہوں نے کمیونٹی کے اراکین پر زور دیا کہ وہ پاکستان اور نیدرلینڈزکے تعلقات کے فروغ میں تعمیری کردار ادا کرتے رہیں۔

 تقریب کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے آئے ہوئے موسیقاروں نے اپنے فن کا مظاہر ہ کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ اُردو چرچ نیدرلینڈز سے تشریف لائے ہوئے گلوکاروں نے قومی گیت پیش کیا اور پاکستانی فنکاروں کے ایک گروپ نے آلاتِ موسیقی پر پرفامنس پیش کی۔

نیدرلینڈز کے (Clingendael Institute) میں زیرِ تربیت پاکستانی  (junior diplomats)نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

 تقر یب کے اختتام پر ملک کی خوشحالی، سلامتی اور معاشی استحکام کے لئے دعائیں کی گئیں۔

Loading