Daily Roshni News

جشن نزول قرآن کی پُر نور تقریب تزک و احتشام سے کمیونٹی سینٹر دی ہیگ کی مسجد میں منعقد ہوگی۔

جشن نزول قرآن کی پُر نور تقریب تزک و احتشام سے

 16 مارچ 2026 ، کمیونٹی سینٹر دی ہیگ کی مسجد میں منعقد ہوگی۔

 خواتین و حضرات کو شرکت کے لئے دعوت خاص دی جاتی ہے ۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔جاوید عظیمی )دنیا بھر کے ممالک میں موجود مسلمان ماہ رمضان 2026کے فیوض و برکات سمیٹنے میں مصروف عمل ہیں ۔ مساجد اور اسلامی مراکز میں نماز تراویح کی ادائیگی کے لئے مسلمان خواتین و حضرات اور نوجوان کثیر تعداد میں جذبہ ایمانی کے تحت ذوق و شوق سے شریک ہورہے ہیں۔ پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل  سینٹر دی ہیگ کی جامع مسجد میں بھی نماز تراویح اور کثرت عبادات کا تسلسل جاری ہے ۔ متذکرہ مرکز میں حافظ ناظم رضا اپنی دلنشین آواز  اور خوبصورت تلفظ کی ادائیگی کے ساتھ نماز تراویح کی امامت کروانے میں مصروف عمل ہیں۔مذکورہ مرکز کی انتظامیہ کے زیر انتظام و انصرام جشن نزول قرآن کی پُر نور برکتوں سے معمور تقریب بروز سوموار 16 مارچ 2026 نماز تراویح کے اختتام پر تزک و احتشام سے منعقد کی جائے گی ۔ برکتوں اور رحمتوں سے معمور تقریب میں شرکت کے لئے خواتین و حضرات اور نوجوانوں کودعوت خاص دی جاتی ہے ۔ انتظامیہ ملتمس ہے کہ وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھیں ۔

Loading