ہالینڈ ، جشن ولادت حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علمدار کا خصوصی پروگرام ، حسینی مشن کے زیر اہتمام امام بارگاہ محفل علی دی ہیگ میں منعقد کیا گیا ۔
ہالینڈ ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔۔ نمائندہ ۔۔۔۔۔ راجہ فاروق حیدر )حسینی مشن نیدرلینڈز کے زیر اہتمام محفل علی دی ہیگ میں جشن ولادت با سعا دت حضرت امام حسین علیہ سلام اور حضرت عباس علمدارکا اہتمام کیاگیا جس میں اراکین حسینی مشن نے کثیر تعداد میں شرکت کی سید اعجاز حسین سیفی نے نظامت کے فرائیض انجام دئیے مقامی ذاکرین شعراء راجہ فاروق حیدر توصیف حسین وقار حسین عون رانا پرویز جعفری اور دیگر نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا ناروے سے آۓ ہو ۓ عالم دین مولانا سید شمشاد حسین رضوی نے خطا ب کرتے کہا کہ حسین سب کے ہیں رسول پاک کاُفرمان ہے حسین مجھ سے ہیں اور میں حسین سے ہوں آپ کی ذات تمام امت مسلمہ کے لئیے مینارہ اتحاد ہے انھوں نے کہا کہ اہل بیت کی محبت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا
![]()












