ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ جنس اور ارتقاء)جنسی جذبہ زندگی کے تنوع اور تسلسل کے لیے ناگزیر ہے اور کسی نہ کسی صورت میں پودوں حیوانوں، پرندوں اور انسانوں میں ہمیشہ موجود ہوتا ہے۔ اگر یہ جذبہ موجود نہ ہوتا تو زندگی اپنی ابتدائی سادہ صورت سے آگے بڑھ ہی نہ سکتی مگر دلچسپ بات یہ ہے جب سے جنسی جذبہ معرض وجود میں آیا ہے، وہ محض ایک ہی مخصوص ڈیزائن کا حامل نہیں رہا بلکہ زندگی کے مختلف مظاہر میں مختلف انداز اختیار کرتا چلا گیا ہے۔ انسانی تہذیب اور اس کے ارتقاء کے ماہرین جنہیں ماہرینِ بشریات (Anthrolpologist) اور ماہرینِ عمرانیات (Socialogist) کہتے ہیں، وہ بتاتے ہیں کہ انسان نے اپنی جنسی جبلی خواہشات کو لگام دینے کیلئے ایک لمبا تہذیبی سفر طے کیا ہے فیاض ندیم ایک آرٹیکل “صنف (Gender)کی حیاتیاتی بنیادیں اور ارتقا” شائع شدہ “ایک روزن “میں لکھتے ہیں کہ ارتقا بھی ایک حیاتیاتی مظہر ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ رویّّوں کی تشکیل سماجی عناصر کے ساتھ ساتھ حیاتیاتی عوامل سے بھی ہوتی ہے۔ کیونکہ جینز حالات کے مطابق تبدیل ہونے کی صلاحیت کے حامل ہوتے ہیں۔ ارتقائی نقطۂ نظر کا ماننا ہے کہ صنفی کردار کی تقسیم جانداروں میں ماحولیاتی چیلنجوں کے لحاظ سے تطبیقی تبدیلی (Adaption) کے طور پر ہوئی۔ لہٰذا ذہن ایسی جبلتوں سے لیس ہواجو ہمارے آباؤ اجداد کو بچاؤ اور تولید میں مدد گار ہوتی تھیں۔ ہر دو جنسوں نے اپنے اندر ایسی حکمتِ عملیوں کو بڑھوتری دی ہے جو اُن کے بچاؤ اور تولیدی کامیابی کو یقینی بنا سکتی تھیں۔ یہ اس امر کی وضاحت ہے کہ مرد اور عورتیں نفسیاتی طور پر ایک دوسرے سے مختلف کیوں ہوتی ہیں۔ ان کے اندر مختلف سماجی کردار ادا کرنے کا رجحان کیوں ہوتا ہے ۔ ارتقائی نقطۂ نظر کی حمایت کے لئے تخصیصِ کار کو مفید حکمتِ عملی کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ پرانے وقتوں میں مرد اور عورتوں کے درمیان تخصیصِ کار موجود تھی۔ مرد شکار کرتے تھے یا خوراک کا بندوبست کرتے، جبکہ عورتیں بچوں کی نگہداشت کرتی تھیں۔ شکار جو خوراک کے لئے ضروری تھا زیادہ رفتار، بہتر نظر اور پھرتیلی صلاحیت کا متقاضی ہے۔ اگر عورتیں شکار میں حصہ لیتیں تو یہ تولیدی عمل میں رکاوٹ پیدا کرتا۔ لہٰذا عورتوں میں ایسی خصوصیات زیادہ ڈویلپ ہوتی گئیں جو انہیں بچوں کو پالنے اور عملِ تولید کی کامیابی کے لئے ضروری تھیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ شکار میں کمی ہوتی گئی اور عورتوں نے خوراک کی کاشت، کپڑوں کی بنوائی اور گھروں کی تعمیر جیسے کاموں میں بھی ہاتھ بٹانا شروع کر دیا۔ یہ نا صرف تولیدی صلاحیت کی بقا کے لئے ضروری تھا، بلکہ بھوک سے بچنے کے لئے بھی نا گزیر تھا۔ لہٰذا ارتقا میں یہ ایک اضافی تطبیقی تبدیلی تھی۔
فاروق بلوچ اپنے ایک تحقیقی آرٹیکل “جنسیت:ارتقا کا پیچیدہ ترین پہلو” جو “مکالمہ بلاگ “میں شائع ہوا تھا لکھتے ہیں کہ جب ہم ارتقائی حیاتیات کو زیر بحث لاتے ہیں تو سب سے پیچیدہ سوال جو ذہنوں میں پیدا ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ ایک ہی نوع کی دو مختلف جنسیں؛ نر اور مادہ کیسے پیدا ہو گئیں؟ کچھ گرہوں کی رائے کے مطابق ارتقائی سائنس کی تھیوری “نیچرل سلیکشن” کی مدد سے دو مختلف جنسوں کی پیدائش کے عمل کو سمجھنا شاید ممکن نہیں ہے. ابتدائی جاندار ایک ہی جسم سے پیدا ہوتے تھے، جس کیلئے ایک نر اور ایک مادہ کی ضرورت نہیں پڑتی تھی. کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ابھی تک ارتقائی حیاتیات اِس سوال کا جواب دینے سے قاصر ہے کہ جانداروں کو نسل کی بڑھوتری کیلئے دو مختلف جنسوں کی ضرورت کب اور کیوں پیش آئی؟ غیرجنسی تولید کی نسبت جنسی تولید پیچیدہ اور مشکل عمل ہے، پھر آخر جاندار اِس عمل کی طرف کیونکر راغب ہوئے؟ نظریہ ارتقاء کے حامی سمجھتے ہیں کہ ہر چیز کا ایک مادی جواز موجود ہوتا ہے تو اِس سوال کا بھی جواب ملنا چاہیے. کیا جنس کی پیدائش ایک تاریخی حادثہ ہے یا پھر خدائی تخلیق؟
حیاتیات بتاتی ہے کہ Amoebas سے جسیمے، پھر ایمپحئبیانس، رینگنے والے جانور، ستنداریوں، اور بالآخر انسانوں کو جنم ملا. لیکن اس کے باوجود نر اور مادہ کیسے پیدا ہوئے ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا. انڈے اور نطفے کے آغاز کہاں سے ہوا؟ گراہم بیل اپنی مشہور تصنیف The Masterpiece of Nature: The Evolution of Genetics and Sexuality میں لکھتا ہے کہ:
“جنسی تفریق ارتقائی حیاتیات میں مسائل کی رانی ہے. شاید ہی کوئی دوسرا قدرتی رجحان اتنی توجہ حاصل کرے؛ یقینی طور پر ایک ہی نوع کے جانداروں میں جنسی تفریق نے بہت الجھن پیدا کی ہے. بہت سارے راز روشن کرنے والے ماہرین جن میں ڈارون اور مینڈل کی بصیرت بھی شامل ہے، جنسیت کے مرکزی اسرار پر ایک دھیما اور متزلزل تبصرے کے علاوہ ناکام رہے ہیں.”
ارتقائی حیاتیات کے کچھ ماہرین کھلم کھلا اقرار کرتے ہیں کہ جنسیت کے آغاز اور جنسی عمل تولید کا اسرار آج بھی حیاتیات کے میدان میں پیچیدہ ترین اور مشکل ترین سوال ہے. ارتقائی حیاتیات کے ماہرین سب سے زیادہ اسی سوال سے چِڑتے ہیں. غیرجنسی عمل تولید کی نسبت جنسی عمل تولید زیادہ توانائی مانگتا ہے اور زیادہ مشکل و پیچیدہ عمل بھی ہے، آخر جاندار ایک آسان عمل سے پیچیدہ عمل کی طرف کیوں گیا؟ ماہرین زچ ہو جاتے ہیں اور خاموش بھی.
لین مارگولیس اور ڈورین ساگان کے مطابق مینڈیلین وراثت اور جنسیت ایک تاریخی حادثے کے سوا کچھ بھی نہیں. اُنکے مطابق نر اور مادہ کی تفریق اور آغاز جیسے غیر سائنسی سوالات شعوری بددیانتی اور الجھن پیدا کرنے کا بہانہ ہیں. مارک ریڈلے کا کہنا ہے کہ جنسی عمل تولید کے یقیناً بیش بہا فوائد ہونگے، لہذا جنسی تفریق ہر جاندار میں ہوتی ہے مگر کچھ جانداروں نے اُس کا اظہار ہی نہیں کیا، خصوصاً یک خلیاتی جانداروں کی اُن فوائد کی طرف توجہ ہی نہ گئی. سر جان میڈکس جو کہ ایک مشہور و معروف سائنسدان تھے اور جو عالمی شہرت یافتہ سائنسی جریدے “نیچر” کے پچیس سال سے زاید عرصہ ایڈیٹر بھی رہے نے What Remains to be Discovered کے عنوان سے ایک شاندار کتاب لکھی. اُس کتاب میں انہوں نے لکھا کہ:
“جنسی تفریق کب اور کیسے وجود میں آئی؟ یہ ایک مقدم ترین سوال ہے. دہائیوں پہ مبنی قیاس آرائیوں کے باوجود ہم اس مسئلے کے حقیقی جواب سے ناواقف ہیں. مشکل یہ ہے کہ جنسی عمل تولید ہی کی وجہ سے تو جینوم کی پیچیدگی پیدا ہوتی ہے اور نر و مادہ کے علیحدہ علیحدہ گیمیٹ (جنسی مادہ جات) کی پیداوار کے ایک علیحدہ میکنزم کی ضرورت پیش آتی ہے. خاص طور پہ جنسی اعضاء کی دستیابی اور جنسی عمل تولید کے لیے استحالاتی قیمت بہت زیادہ ہے. جبکہ دوسری طرف جنسی عمل تولید کے فوائد واضح نہیں ہیں.”
اب جنسیت کے ارتقاء سے زیادہ جس سوال پہ زور دیا جاتا ہے وہ یہ ہے کہ آخر جانداروں نے جنسی عمل تولید کو ہی کیوں اپنا لیا ہے؟ اور ایک لمبے عرصے سے اِسی جنسی عمل تولید پہ ہی کیوں توقف کر رکھا ہے. حالانکہ غیر جنسی عمل تولید زیادہ آسان اور تیز رفتار ہوتا ہے. یقیناً عمومی خیال تو یہی ہے کہ جاندار نسبتاً ایک آسان عمل اور کم توانائی کی مانگ والے عمل کی طرف راغب ہونگے مگر یہ معاملہ الٹ ہے. اس کی توجیہہ کیا ہو سکتی ہے؟ چونکہ جنسیت کے ماخذ کے حوالے سے پیش کردہ مفروضوں کو تجرباتی طور پر پرکھنا ممکن نہیں لہذا تمام توجہ اِس طرف مبذول ہے کہ جانداروں نے جنسی عمل تولید کو ہی کیوں اپنا رکھا ہے؟
مگر کچھ گروہوں اور ماہرین نے اس معاملے کو تفصیل سے زیرِ بحث رکھا ہوا ہے. ایرامَس ڈارون، اوگسٹ وائزمین، چارلس ڈارون، ولیم ڈونلڈ ہملٹن، الیکسے کونڈراشوف، جارج کرسٹوفر ولیم وغیرہ اِس موضوع پر تحقیقات کرنے والوں میں سے ہیں. اوگسٹ وائزمین نے 1889ء میں جنسیت کی ارتقاء کی وضاحت پیش کی کہ اولاد یا نئی نسل کے درمیان تنوع کی ضرورت ہی جنسیت کا سبب ہے. غیرجنسی عمل تولید کے سبب ہمیشہ اولاد اپنے جَد کی ہوبہو نقل ہوتی ہے. لہذا زندگی کی بقا کیلئے لازم ہے کہ اولاد میں معیاری تبدیلیاں وقوع پذیر ہوں. یہی موقف 1930ء میں فِشر اور 1932ء میں مُلر نے بیان کیا تھا. اور پھر حال ہی میں آسٹن بَرٹ نے 2000ء میں اس کا خلاصہ بیان کیا. اجارج کرسٹوفر ولیم نے کائن کے درخت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ درختوں کے بیچ خالی جگہیں ہر ایک درخت کو بڑھوتری کا موقع دیتی ہیں. ایک درخت کی موت کی وجہ سے پیدا ہونے والی خالی جگہ کو پُر کرنے کیلئے دوسرے درختوں کے بیجوں میں مقابلہ ہوتا ہے. اِس مقابلے میں فتح کا انحصار بیج کی جینوٹائپ (جینیاتی وضع قطع) پہ ہوتا ہے. لیکن جَدی درخت کو اندازہ نہیں ہوتا کہ کونسا بیج جنیاتی طور پہ طاقتور ہے، لہذا وہ درخت ایک سے زیادہ بیج گراتا ہے. چارلس ڈارون کا tangled bank hypothesis بھی اِسی قسم کی وضاحت کرتا ہے.
مائیکل گزیلین 1974ء میں اپنی تصنیف The Economy of Nature and the Evolution of Sex میں رائے دیتا ہے کہ ایک ہی نوع کے ہوبہو ایک جیسے جاندار کی نسبت ایک ہی نوع کے مختلف جاندار اپنے ماحول سے زیادہ خوراک حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں، کیونکہ ایک ہی نوع کے مختلف جاندار مختلف طرزِ عمل اختیار کرتے ہیں. میک گل یونیورسٹی کا ماہرِ حیاتیات گراہم بیل بھی اِسی مفروضے کا حامی تھا.
یہاں یہ بات سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ جانداروں کو اپنے اپنے ماحول میں کامیابی سے اپنی بقا برقرار رکھنے مقدار کے ساتھ ساتھ معیار کی ضرورت پڑتی ہے. اِس معیاری تبدیلی کی جدوجہد نے ہی جانداروں کو غیرجنسی عمل تولید سے جنسی عمل تولید کی طرف راغب کیا کیونکہ ایک ہی نوع کے جانداروں میں معیاری تبدیلی غیرجنسی عمل تولید سے ممکن نہیں تھی. فوسل ریکارڈز کی جانچ سے معلوم پڑتا ہے کہ جانداروں میں جنسی عمل تولید کا آغاز آج سے سوا ارب سال پہلے ہوا تھا.
وائرل یوکیریوجینسس، نیومورن ریولیوشن، کینابلزم تھیوری، سلفش ڈی این اے تھیوری، لبرٹائن ببل تھیوری اور ڈیٹرمینسٹک میوٹیشن تھیوری سمیت کئی دوسرے علمی کام اِس معاملے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں. مگر جانداروں میں معیاری جینیاتی تبدیلیوں کی خواہش/ضرورت والی تھیوری سب سے زیادہ اہم تصور کی جاتی ہے.
اس موضوع پر
The Evolution of Sex, written by Patrick Geddes,
ایک قابل مطالعہ تحقیقی کتاب ھے
is a comprehensive and insightful exploration of the origins and development of sexual reproduction in living organisms. This book delves into the history of sexual reproduction, from its earliest origins to its current state in modern-day organisms. Geddes examines the biological, ecological, and evolutionary factors that have driven the evolution of sex, and how it has impacted the diversity and complexity of life on Earth. The book is divided into several chapters, each focusing on a different aspect of sexual reproduction. The first chapter provides an overview of the history of sexual reproduction, tracing its origins back to the earliest forms of life on Earth. The subsequent chapters explore the advantages and disadvantages of sexual reproduction, the evolution of mating systems, the role of sexual selection in shaping reproductive strategies, and the evolution of sex chromosomes. Throughout the book, Geddes draws on a wide range of examples from the animal and plant kingdoms to illustrate his points, from the complex mating rituals of birds to the intricate reproductive systems of flowering plants. He also discusses the impact of human activities on sexual reproduction, such as pollution and habitat destruction, and how this is affecting the evolution of sex in many species. Overall, The Evolution of Sex is a fascinating and informative read for anyone interested in biology, evolution, or the natural world. It provides a detailed and engaging exploration of one of the most fundamental aspects of life on Earth, and sheds light on the complex and often surprising ways in which sexual reproduction has evolved over time.This scarce antiquarian book is a facsimile reprint of the old original and may contain some imperfections such as library marks and notations. Because we believe this work is culturally important, we have made it available as part of our commitment for protecting, preserving, and promoting the world’s literature in affordable, high quality, modern editions, that are true to their original work.