Daily Roshni News

جنگ کا 12 واں روز: ایران کے اسرائیل اور امریکی اہداف پر شدید حملے

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی اور اسرائیلی اہداف پر مسلسل تین گھنٹے تک میزائل اور ڈرونز برسائے، جن میں جدید ’خرمشاہ‘ میزائلوں کا بھی استعمال کیا گیا۔ اس حملے کو ایران کا اب تک کا سب سے طاقتور حملہ قرار دیا جارہا ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ’آپریشن وعدہ صادق‘ کی 37 ویں لہر کے طور پر یہ حملے تین گھنٹے جاری رہے۔ جس میں ایرانی افواج نے اسرائیل کے کئی ایم مقامات اور خطے میں امریکی اڈوں کو جدید میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی حملوں میں تل ابیب کے جنوبی علاقے میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن سینٹر کو دوسری بار ہدف بنایا گیا۔ اسکے علاوہ اسرائیلی شہر حیفہ میں فوجی تنصیبات اور عراق کے اربیل میں امریکی پانچویں بحری اڈے کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔

پاسداران انقلاب نے واضح کیا ہے کہ ایرانی افواج دشمن کی مکمل شکست تک امریکی اور اسرائیلی مقامات پر جوابی حملے جاری رکھیں گی۔

Loading