جہاں غیبت مقصد ہو
وہاں جانے سے گریز کریں ۔
انتخاب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میاں عمران
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ جہاں غیبت مقصد ہو وہاں جانے سے گریز کریں ۔ انتخاب ۔۔۔ میاں عمران)جہاں انسان ڈسکس کیے جائیں وہاں مت جائیں چاہے آپ کتنے ہی تنہاء ہوں
جہاں غیبت ہی مقصدِ گفتگو ہو وہاں مت جائیں چاہے کہنے والا آپکو کتنا ہی عزیز ہو
اور اس گفتگو میں اپنا حصہ مت ڈالیں چاہے وہاں بولنے سے آپ کتنا ہی included اور ویلیوڈ محسوس کررہے ہوں۔۔۔۔
یہ ایسا ہی آسان ہے !
آپکی تنہائی بامعانی چیزوں سے خالی ہوتی ہے تو آپ غلط ہجوم میں چلے جاتے ہیں۔
تنہائی کو اچھے مشاغل سے بھر دیں۔
انسانوں سے اتنا اٹیچ مت ہوں کہ ان سے جڑے خیر اور شر کو پہچان نہ پائیں۔
اپنے ہنر یا صلاحیت کو بہتر کینوس پر اتاریں گے تو اسے ہر بےتکی دیوار پہ ضائع کرنے سے بچ جائیں گے۔
شر تعداد میں کتنا ہی بڑا اور دیکھنے میں کتنا ہی پرکشش کیوں نا ہو ، اسے ترک کرنے میں کوشاں رہیں۔
آپ تنہاء نہیں رہیں گے ! آپکا رب بہت وسیع رحمتوں والا ہے۔
اس کے آسماں تلے آپکو بہترین موضوعات پہ بات کرنے والے ، نیٹ ورکنگ اور آئیڈیاز پہ کام کرنے والے ، احسن انداز میں گفتگو کرنے والے اور نکھرے لوگ بھی مل جائیں گے، کیونکہ موجود ہیں۔
جب آپ شر کو زندگی سے نکال دیں گے تو خیر کی جگہ بڑی خوبصورتی سے خود ہی بنتی جائے گی۔۔💐❤️🩹
منقول🌹🌹