جی سیون ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت کا اعادہ کیا۔
کینیڈا میں جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا جس میں غزہ کی صورتحال، یوکرین روس جنگ سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔
جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ نے اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیے میں اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات کی فوری واپسی پر زور دیا۔
وزرائے خارجہ نے غزہ میں امداد پہنچانے میں رکاوٹوں پر تشویش کا اظہار کیا اور تمام فریقین سے بغیر رکاوٹ بڑے پیمانے پر غزہ میں انسانی امداد کی اجازت دینےکا مطالبہ کیا۔
جی سیون وزرائے خارجہ نے یوکرین کے توانائی ڈھانچے پر روس کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے یوکرین روس جنگ بندی پر زور دیا۔
برطانیہ نے روسی حملوں سے تباہ شدہ بجلی، پانی اور توانائی کے دیگر بنیادی ڈھانچوں کی بحالی میں مدد کے لیے یوکرین کو 17 ملین ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
![]()
