حافظ محمد مظہر اقبال نعیمی مسقط عمان میں 5 روزہ انٹرا فینتھ ڈائیلاگ اور روحانی کامیاب دورے کے بعد عمرہ کے لیے روانہ
ھیلسنکی/فنلینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) مدینہ مسجد ھیلسنکی فنلینڈ کے امام و خطیب محمد مظہر اقبال نعیمی کو فنلینڈ سے چرچ کے گیارہ پادریوں اور چار ائمہ مساجد کے دعوت دی گئی تھی کہ وہ سب عمان میں آکر مختلف مساجد چرچ کا وزٹ کریں اور باہمی مذاکرات کے ساتھ مسلم کرسچن ھندوں آپس میں مل کر عوام کو ایک اچھا پیغام دیں،کیونکہ اس دنیا کو امن کی ضرورت ھے،اس وقت دنیا میں گھما گھمی کا عالم ھے،مذھبی راہنماؤں کے مل بیٹھنے سے ایک اچھا پیغام جائے گا،اس وزٹ کے دوران 24 گھنٹے صحرا کی زندگی میں رھینے کا موقع بھی دیا گیا کہ آپ لوگ اس کو بھی دیکھیں،پھر مہمانوں کو سمندری بوٹ پر دو گھنٹے تک سمندر کے کنارے کنارے عمان کے مختلف علاقوں کی سیر کروائی گئی،اور اہم مقامات دکھائے گئے جن میں سرکاری عمارات،قلعہ اور میوزیم وغیرہ شامل تھے