حج بیت اللہ اور زیارت مدینہ پر خصوصی تقریب کا
کامیاب انعقاد ہوا،کمیونٹی کی کثیر تعداد میں شرکت۔
نیدرلینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی ،ایمسٹرڈیم )جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم میں حج بیت اللہ اور زیارت مدینہ منورہ کے موضوع پر 8 جون بروز جمعرات کو عظیم الشان پروگرام منعقد ہوا جس کی امام و خطیب جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم علامہ حافظ محمد عمران قادری جیلانی صاحب نے کی اور خصوصی خطاب کی سعادت علامہ سلطان ریاض الحسن صاحب آستانہ عالیہ سخی سلطان باہو اور سلطان زنیر الحسن صاحب نے کی ۔۔ پروگرام کے آخر میں خادم اعلیٰ جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم ملک مسعود کلیامی صاحب نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا