مکہ مکرمہ : مسجدالحرام میں غلاف کعبہ کا نچلا حصہ 3میٹر تک بلند کر دیا گیا ،غلاف کعبہ کو اوپر اٹھانے کا مقصد حج کے رش میں نقصان سے بچانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسجدالحرام میں غلاف کعبہ کا نچلا حصہ 3میٹرتک بلند کر دیا اور نچلے حصے کو چاروں اطراف سے سفید کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا ، جسے ’احرام‘ کہا جاتا ہے۔
حرمین شریفین کے امور کی نگراں وزارت کا کہنا ہے اس عمل میں پچاس سے زائد ماہرین کی ٹیم نے حصہ لیا، فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے دنیا سے عازمین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔۔
غلاف کعبہ کو حج سیزن کے دوران محفوظ رکھنے کےلیے بلند کیاجاتا ہے، غلاف کعبہ کو بلند کرنے کی اسے صاف رکھنا ہے کیونکہ بیشتر عازمین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ غلاف سے لپٹیں اور اسے چومیں جس کی وجہ سے غلاف میلا ہو جاتا ہے۔
دوسری وجہ یہ ہے کہ دنیا بھرسے لاکھوں کی تعداد میں عازمین حج میں بعض لوگ غلاف کعبہ کا کچھ حصہ حاصل کرنے کےلیے اسے بلیڈ یا قینچی سے کاٹ لیں اور ساتھ لے جائیں۔