Daily Roshni News

حرمین شریفین میں حج کا سب سے بڑا آپریشنل پلان شروع

سعودی عرب میں رواں سال حج کے لیے سب سے بڑے آپریشنل منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں 14 ہزار مرد وخواتین کارکنان خدمات انجام دیں گے۔

حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کرنے والے ادارے کے مطابق رواں سال حج کے لیے تاریخ کے سب سے بڑے آپریشنل منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت حرمین شریفین میں 14 ہزار خواتین اور مرد کارکن 4 شفٹوں میں خدمات انجام دے گی۔

حج انتظامات کی بہتر طریقے سے انجام دہی کے لیے ان کارکنان کی نگراں ادارے کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

صدارت عامہ نے حرمین شریفین میں گاڑیوں کی تعداد کو بھی بڑھا کر 9 ہزار گاڑیوں تک پہنچا دیا ہے جب کہ کیریج سروس بھی 24 گھنٹے فعال رہے گی۔

حرمین شریفین کی مساجد میں قرآن کریم کے 3 لاکھ تک نسخے فراہم کیے جانے کا امکان ہے جب کہ دونوں مساجد میں قرآن کریم کی تعلیم اور حفظ کرنے کے لیے متعدد ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔

رواں حج سیزن میں 35 ہزار گھنٹے قرآن کریم کی تلاوت اور تعلیم میں خرچ کیے جائیں گے۔

Loading