Daily Roshni News

حساس طبیعت کے لوگ اور ان کے مسائل

حساس طبیعت کے لوگ اور ان کے مسائل

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )حساس طبیعت کے لوگوں کے بھی عجیب مسائل ہوتے ہیں۔ وہ اپنی مصروفیات ترک کر کے دوسروں کو وقت دیتے ہیں، ان کی خوشی اور غم کو اپنا سمجھتے ہیں، اور چھوٹی چھوٹی باتوں کو محسوس کرنے کی عادت رکھتے ہیں۔ ہر بات کو گہرائی میں جا کر سوچنا، دوسروں کے رویے کو دل پر لے لینا، اور ہر حال میں دوسروں کی خوشی کو ترجیح دینا ان کی فطرت بن جاتی ہے۔

مگر یہی عادت ایک وقت کے بعد ان کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔ لوگ انہیں نظر انداز کرنے لگتے ہیں، سخت لہجے میں بات کرتے ہیں، اور ان کی بے لوث محبت کو معمولی سمجھنے لگتے ہیں۔ بھلا ایسے لوگوں کی قدر کون کرے جو ہر وقت میسر ہوں، جو اپنی خوشی اور تکلیف کو پسِ پشت ڈال کر دوسروں کے لیے حاضر ہوں؟ دنیا تو انہی چیزوں اور انسانوں کے پیچھے بھاگتی ہے جو اس کی پہنچ سے دور ہوں۔

یہی حساس لوگ پھر اندر ہی اندر گھلتے رہتے ہیں، خود کو اذیت دیتے ہیں، مگر شکایت کا ایک حرف بھی زبان پر نہیں لاتے۔ وہ جانتے ہیں کہ خوشیوں بھری زندگی کے لیے کبھی کبھی خود غرض ہونا ضروری ہوتا ہے، مگر ان کے لیے بے حس ہو کر جینا ممکن نہیں ہوتا۔ اور یوں، وہ خود کو کھو دیتے ہیں—دوسروں کے لیے، ان کی خوشیوں کے لیے، اور آخر میں اپنی ہی قدر و قیمت سے محروم ہو جاتے ہیں۔

#خوامخواہ_سرکار

Loading