Daily Roshni News

حسن مصطفےٰ، پرتگال میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق۔

حسن مصطفےٰ، پرتگال میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق

مرحوم کے والد معروف ثناء خوان رسولﷺ غلام مصطفے نعیمی سے

جاوید عظیمی کی بذریعہ ٹیلی فون تعزیت اور دعائیہ کلمات

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی) گزشتہ دنوں یورپ کے معروف نعت خواں غلام مصطفیٰ نعیمی کے صاحبزادے حسن مصطفے  ٰجو پرتگال  میں رہائش پزیر تھے ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ مرحوم کے والد سے آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی  کی گزشتہ روز بروز اتوار 26اکتوبر 2025کو بذریعہ ٹیلی فون تعزیت اور حسن مصطفےٰ مرحوم  کی بخشش مغفرت کے لئے بارگاہ الہی میں خصوصی مناجات پیش  کیں۔ گفتگو کے دوران نعت خواں غلام مصطفے ٰنعیمی اپنے  صاحبزادےکی حادثاتی موت کا تذکرہ کرتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے،جس پر جاوید عظیمی نے انھیں پر سا  دیتے ہوئے صبر جمیل  پر عمل پیرا ہونے کے لئے التماس کی جاوید عظیمی نے مزید کہا کہ نعت خوانی آپ کے خاندان کا ورثہ ہے اللہ تعالٰی اپنے فضل و کرم اور رسول محتشم ﷺکے صدقے سے مرحوم  کو اپنا خاص قرب عطا فرمائیں ۔آمین ثمہ آمین ۔گفتگو کے اختتام پر غلام مصطفےٰ

نعیمی نے تعزیت اور دعائیہ کلمات کے لئے جاوید عظیمی کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی صحت و زندگی میں خیر و برکت کے لئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔

Loading