Daily Roshni News

حسینی مشن نیدرلینڈز کے زیر اہتمام محرم الحرام کے سلسلے میں دی ہیگ میں جلو س نکالا گیا ۔

حسینی مشن نیدرلینڈز کے زیر اہتمام محرم الحرام کے سلسلے میں دی ہیگ میں جلو س نکالا  گیا  جبکہ امام بارگاہ محفل علی میں شہدائے کربلا کی یاد میں مجلس منعقد  کی گئی۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ رپورٹ۔۔۔ راجہ فاروق حیدر  )3 محرم  بروز اتوار 29 جون حسینی مشن نیدرلینڈز کے زیر اہتمام امامبارگاہ محفل علی سے بسلسلہ محرم الحرام 30 واں سالانہ عزاداری جلوس تعزیہ تابوت علم حضرت عباس علمدار بر امد کیا گیا جس میں عراق ایران افغانستان  پاکستان  اور دیگر اسلامی ممالک کے ہزاروں افراد نے شرکت کی یہ جلوس حسب سابق پاکستانی شیعہ حیدر کرار  تنظیم حسینی مشن نے ارگنایز کیا  ایک محتاط اندازے کے مطابق جلوس میں 6 ہزار سے ذاید افراد نے شرکت کی جبکہ بچوں اور خواتین کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی جلوس میں سارے راستے نوحے پڑھتے ماتم کرتے گزر رہے تھے  پولیس کے دستے جلوس کے ساتھ تھے جو ٹریفک کنٹرول کر رہے تھے حسینی سکاوٹ بھی بڑے چاک و چوبند اپنے فرائیض انجام دے رہے  پاکستان سے آۓ ہوۓ معروف عالم دین علامہ غلام اکبر ساقی نے خطاب کرتے کہا کہ نواسہ رسول جگر گوشہ بتول حضرت امام حسین علیہ سلام نے دین سلام کے تحفظ سر بلندی کے لئیے اپنا سب کچھ قربان کر کے دین سلام کو ہمیشہ کے لئیے سر بلند کر دیا امام حسین کی ذات پوری امت کے لئیے نقطہ اتحاد ہے۔  انسان کو بیدار تو ہو لینے دو۔ ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسین۔  علامہ غلام اکبر ساقی نے خاندان رسالت پر کربلا کے ریگزار پر ہونے والے مصائیب کا ذکر کیا ہر آنکھ نم تھی  رقت امیز منظر تھا  نظامت کے فرائیض سید اعجاز حسین سیفی نے اداکیے حسینی مشن نیدرلینڈز کے صدر سید عظمت عباس شاہ  سید سہیل شاہ حاجی کاظم حسین  علی عباس مرزا سید طاہر سلیم۔ سید ولایت شاہ توصیف علی نے تمام انتظامات بڑی خوش اسلوبی سے انجام دئیے   مقامی  شعراءسید علی اقبال  راجہ فاروق حیدر واجد علی سید عون رانا اوردیگر نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا جلوس کے راستے میں مختلف برادر اسلامی ممالک ترکی عرا قی لوگوں نے شہزادہ علی اصغر اور بی بی سکینہ کی یاد میں جگہ جگہ سبیلیں اور نیاز حسین کا انتظام کیا ہوا تھا

Loading