Daily Roshni News

حضرت آدمؑ اور حضرت عیسیٰؑ، قرآن کا سادہ مگر حیران کن عددی معجزہ

حضرت آدمؑ اور حضرت عیسیٰؑ، قرآن کا سادہ مگر حیران کن عددی معجزہ

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )سورۃ آلِ عمران، آیت 59

اِنَّ مَثَلَ عِیۡسٰی عِنۡدَ اللّٰهِ كَمَثَلِ اٰدَمَؕ خَلَقَهٗ مِنۡ تُرَابٍ ثُمَّ قَالَ لَهٗ كُنۡ فَيَكُوۡنُ

اردو ترجمہ:بے شک اللہ کے نزدیک عیسیٰ کی مثال آدم جیسی ہے۔ اللہ نے آدم کو مٹی سے پیدا کیا، پھر اس سے فرمایا: “ہو جا” تو وہ ہو گیا۔

یہ بات سورۂ آلِ عمران میں بیان ہوئی ہے، جہاں اللہ تعالیٰ صاف اور واضح الفاظ میں فرماتے ہیں کہ اللہ کے نزدیک حضرت عیسیٰؑ کی مثال بالکل حضرت آدمؑ جیسی ہے۔

حضرت عیسیٰؑ بغیر باپ کے اللہ کے حکم سے پیدا ہوئے۔ اسی بات کو بنیاد بنا کر کچھ لوگ یہ مان بیٹھے کہ وہ اللہ کے بیٹے ہیں (نعوذ باللہ)۔

مگر قرآن ہمیں رک کر سوچنے کی دعوت دیتا ہے۔ اگر بغیر باپ کے پیدا ہونا خدائی کی دلیل ہے، تو پھر حضرت آدمؑ کا کیا مقام ہے؟

 حضرت آدمؑ تو نہ ماں سے پیدا ہوئے، نہ باپ سے۔ وہ صرف اللہ کے حکم “کن” سے وجود میں آئے۔

اسی لیے اللہ فرماتا ہے کہ میرے نزدیک آدمؑ اور عیسیٰؑ ایک جیسے ہیں۔ دونوں اللہ کے بندے ہیں اور دونوں کی پیدائش اللہ کے حکم سے ہوئی۔

اب یہاں ایک بہت دلچسپ اور آسان حقیقت سامنے آتی ہے جسے عدد کا معجزہ کہتے ہیں۔

پورے قرآن میں:

حضرت آدمؑ کا نام 25 بار آیا ہے

حضرت عیسیٰؑ کا نام بھی 25 بار آیا ہے

جس آیت میں اللہ فرماتا ہے کہ دونوں ایک جیسے ہیں:

اس سے پہلے حضرت آدمؑ کا نام 6 بار آ چکا تھا

اور حضرت عیسیٰؑ کا نام بھی 6 بار

اسی آیت میں دونوں کا نام ساتویں بار ایک ساتھ آتا ہے

یعنی جس جگہ اللہ برابری کا اعلان کرتا ہے، وہاں تعداد بھی برابر ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ حضرت آدمؑ سے لے کر حضرت عیسیٰؑ تک جن انبیاء کا قرآن میں نام لے کر ذکر آیا ہے، ان کی تعداد بھی 25 ہے۔

سوچنے کی بات یہ ہے کہ قرآن 23 سال میں نازل ہوا۔ کیا کوئی انسان اتنے طویل عرصے میں بھی اپنی بات کو اس قدر ترتیب اور حساب کے ساتھ بیان کر سکتا ہے؟

یہ سب ہمیں ایک ہی بات سمجھاتا ہے:

حضرت عیسیٰؑ اللہ ہیں، نہ اللہ کے بیٹے

حضرت آدمؑ بھی اللہ کے بندے ہیں

اور اللہ ایک ہے، بے مثال ہے

یہ قرآن کا کمال ہے. سادہ بھی، واضح بھی اور دل کو مطمئن کرنے والا بھی۔

#مقیتہ وسیم

#QuranSimple

#AdamAndIsa

#IslamForEveryone

#QuranMiracle

#OneGod

#IslamicLearning

#EasyIslam

Loading